تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 102 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 102

تصدیق براہین احمدیہ ۱۰۲ شیطان نے کہا بسبب علم و حکمت کے عزت والا ہوں۔خدا نے کہا جا چلا جا۔یہاں سرکشی مت کر۔پانچواں اعتراض۔شیطان خدا سے زور آور بھی ہے کیونکہ خدا شیطان کو گالیاں دیتا ہے اور لعنتیں کرتا اور شیطان کا بال بیکا نہیں ہوتا۔شیطان کا قول ہے۔اے خدا تو مباحثہ میں بند ہو گیا جواب سے دردمند ہوا۔اب روتا اور گالیاں دیتا ہے اپنی حرمت کھوتا ہے۔چونکہ یہ تیرا مکان ہے اس لئے بموجب دفعہ ۴۴۴ تعزیرات ہند مداخلت بے جانہیں کرتا“۔پھر مکذب نے شیطان کے مقدمہ کا قطعی فیصلہ دیا ہے اور اس میں اخیر روبکاریوں لکھی ہے۔بقول محمد یاں شیطان نے خدا کا دیدار بھی دیکھا۔خدا سے باتیں بھی کرتا رہا۔فرشتوں کا معلم اول بھی تھا با وجود ایں ہمہ سوائے خدا کے اور کسی کو نہیں مانتا تھا گویا موحد تھا یا صوفی مذہب عالم اجل ہونا اس کا محتاج بیان نہیں۔فضیلت میں اس کے ہم پلہ کوئی ملائک یا انسان نہیں۔پھر مجیب الدعوات (ایوب کی کتاب) اور برارندہ حاجات، پسران آدم کو اس کا مرہون ہونا چاہیئے کیونکہ وہی باعث ایجا د اولاد آدم ہوا۔اگر وہ آدم کو دانہ گندم نہ کھلا تا ان کو اس عالم میں کون لاتا۔جب آدم اور اولاد آدم کو شیطان نے بہکایا تو پھر شیطان کو کس نے بہکایا اور خدا سے مقابلہ کرایا۔پھر مکذب نے کہا کہ قابل غور دو امر ہیں۔اول۔پر میشور دانا گل ہے یا نہیں۔دوم۔کسی مخلوق کو سجدہ کرنا کفر ہے یا نہیں۔اے مومنو! سخت حیرت کا مقام اور قابل الزام کلام ہے کہ خداوند پاک کفر کا حکم دے اور جو اس کے کفر کا حکم نہ مانے اسے مطعون ٹھہراوے۔