تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 103 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 103

تصدیق براہین احمدیہ مکذب نے پھر کہا ہے۔١٠٣ عام محمد یوں کا عقیدہ ہے کہ خدا سے خیر اور شیطان سے شر آفریدہ ہے۔یعنی خیر کا خالق رحمن اور شر کا خالق شیطان ہے۔ثبوت۔إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَنُ أَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَيَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَعَنِ الصَّلوةِ ۚ فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ (المائدة: ٩٢) أَلَمْ أَعْهَدُ إِلَيْكُمُ يُبَنِي أَدَمَ أَنْ لَا تَعْبُدُوا الشَّيْطَنَ ۚ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوُّ مُّبِينٌ وَلَقَدْ أَضَلَّ مِنْكُمْ جِبلًا كَثِيرًا أَفَلَمْ تَكُونُوا تَعْقِلُونَ (يس: ۶۱ (۶۳) کیا ممکن ہے۔نادان بے وقوف کے پو بارہ اور دانا حق پرست پشیمانی اٹھاوے۔قرآن میں خدائے محمد یاں شیطان سے مقابلہ کرنے میں ترساں ہے۔یہ اس کلام کا اختصار ہے جس کو مکذب براہین نے صفحہ ۳۲ سے ۴۷ تک لکھا ہے۔مصدق - سبحنك لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا إِنَّكَ أَنْتَ الْعَلِيْمُ الْحَكِيمُ (البقرة: ۳۳) چونکہ تکذیب میں آدم کے قصہ پر مذب براہین نے خاص قسم کی تہذیب کو دکھایا ہے۔اس واسطے میری راستی پسند طبیعت کا منشاء ہے کہ اس قصہ کو جہاں تک قرآن کریم اور احادیث صحیحہ اور تاریخ معتبرہ سے پتہ لگ سکتا ہے بیان کروں اور دکھاؤں کہ یہ قوم جو اپنے تئیں آریہ کہتی ہے کس قدر راستی کی حامی ہے میں پہلے بیان کر چکا ہوں کہ بھلوں اور بُروں کا ہمیشہ مقابلہ ہوتا رہا اور انجام کار کامیابی اور فتمندی کا تاج راستبازوں کے سر پر رکھا گیا۔سعیدوں کے ایک مورث اعلیٰ سعید کا قصہ قرآن کریم نے مکرر عبرت کے لئے بیان کر کے مشاہدہ کرایا ہے کہ ہمیشہ بُرے بھلوں پر حملہ آور ہوتے رہے۔مگر انجام کار بھلوں ہی کی فتحیابی ہوتی رہی اور اشقیا ہمیشہ شقاوت کا نتیجہ پاتے رہے۔اس سعید کا نام آدم علیہ السلام تھا۔اس کا مورث اعلیٰ ہونا یہود کو توریت سے اور عیسائیوں کو نیوٹسٹمنٹ سے ظاہر ہے۔عرب کے لوگوں کو اپنی