تصدیق براھین احمدیہ — Page 66
تصدیق براہین احمدیہ ہم زیادہ بحث نہیں کرتے۔پانچ چھ ہزار برس سے کل مخلوق کی پیدائش کا زمانہ بلکہ انسانی پیدائش کا زمانہ قرآن کریم یا حدیث نبی رحیم سے نکال دیجیئے پس اسی پر فیصلہ ہے تعجب ہے کہ آپ نے خود صفحہ ۲۳ میں ارقام فرمایا ہے۔یہ امر مسلم فریقین ہے کہ پر میشور اور اس کی سب صفات اور علم اور ارادہ قدیم ہیں اس واسطے اس پر بحث کی ضرورت نہیں۔پھر میں کہتا ہوں۔اگر یہ بات مسلّم فریقین ہے تو آپ نے صفحہ ۲۲ میں کس بنا پر اسلام کو الزام لگایا کہ محمدی پانچ ہزار سال سے اللہ تعالیٰ کو خالق رازق جانتے ہیں۔غرض اسلام تو اللہ تعالیٰ کی اتنی مخلوق کا قائل ہے جو حد و شمار سے باہر ہے۔دیکھو قرآن کریم میں صاف موجود ہے۔وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ (المدثر: ۳۲) وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيُّ مِنْ عِلْمِةٍ (البقرة: ۲۵۲) اور اسلامیوں کی مسلم الثبوت اور اعلیٰ درجہ کی کتاب صحیح بخاری میں كَانَ اللَّهُ غَفُورًا کے یہ معنی لکھے ہیں۔لَمْ يَزَلْ كَذَالِكَ فَإِنَّ الله لَم يُرِدُ شَيْئًا إِلَّا أَصَابَ بِهِ الَّذِي أَرَادَ - (صحیح بخاری کتاب التفسیر زیر تفسير سورة حم السجدة) منشی لیکھرام صاحب دیا نندی مسافر یا ان کے کسی معین شرما صاحب یا کسی اور ور ما صاحب نے ارواح اور مادہ عالم کے قدم اور مادہ اور ارواح کے غیر مخلوق ہونے پر تکذیب براہین میں کئی صفحہ لکھتے ہیں اور ایسی نئی (اقلیدس) ایجاد کی ہے کہ مفقو درسالہ کی پوری تلافی کر دی ہے اور ثابت کر دیا ہے کہ واقعی ہندوستان علوم قدیمہ کا مخزن ہے حسب طرز اقلیدس کے قبل دعاوی اور دلائل کے علوم متعارفہ قائم کئے ہیں اس سے پہلے تو میں نے سنا ہوا تھا کہ علوم متعارفہ وہ علوم ہوتے ہیں جو عر فا مانے ہوئے اور علی العموم مسلم ہوں مگر مکذبین کے علوم متعارفہ مانند ان کے اور ان کے بہت سے کاموں کے نرالے اور بس ایجاد بندہ ہی ہیں۔کیونکہ یہ علوم متعارفہ نہ سب کے سب عرفاً ے تیرے رب کے لشکروں کو سوائے اس کے کوئی نہیں جانتا۔ے اس کے کسی قدر علم کا بھی احاطہ نہیں کر سکتے۔ے یعنی اللہ تعالیٰ ہمیشہ ایسا ہی ہے بے شک اللہ تعالیٰ جب ارادہ کرتا ہے وہ کام ہو ہی جاتا ہے۔