تصدیق براھین احمدیہ — Page 61
تصدیق براہین احمدیہ ۶۱ مخالف ہوں اور میں تجھے پھر ا دوں گا اور تیرے منہ میں بنسیاں ماروں گا ۳ ۴۔اور اسی باب کی آیت اول و دوم میں ہے۔اے آدم زاد! تو جوج کے مقابلے میں جو ماج کی سرزمین میں بستا ہے۔اور روس اور مسک اور طوبال کا سردار ہے منہ کر اور اس کے برخلاف نبوت کر“۔اس سے ناظرین یقین کریں گے کہ روس بے ریب یا جوج ہے گویا جوج کی اور قو میں بھی ہوں۔یا جوج کی تحقیق ختم ہوئی۔اب ماجوج کا حال سنیئے۔حز قیل کے ۳۹ باب ۶ آیت میں ہے۔” اور میں ماجوج پر اور ان پر جو جزیروں پر بے پروائی سے سکونت کرتے ہیں۔ایک آگ بھیجوں گا“۔اُس زمانے میں ایسی دیواروں سے حملوں کی روک ہو جاتی تھی۔دیکھو چین کی دیوار ایسے حملوں اور یا جو جی قوموں کی روک کے واسطے اہل چین نے بنائی تھی اور اُن کے لئے اس وقت کی حالت کے مناسب مفید اور کارگر ہوئی۔قَالَ مَا مَسَّنِي فِيْهِ رَبِّي خَيْرٌ فَاعِيْنُونِي بِقُوَّةٍ أَجْعَلَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ رَدْمًا أتُونِي زُبَرَ الْحَدِيدِ حَتَّى إِذَا سَاوَى بَيْنَ الصَّدَفَيْنِ قَالَ انْفُخُوا حَتَّى إِذَا جَعَلَهُ نَارًا قَالَ أَتُونِى أُفْرِغْ عَلَيْهِ قِطْرًا فَمَا اسْطَاعُوا أَنْ يَظْهَرُوهُ وَمَا اسْتَطَاعُوا لَهُ نَقْبا (الكهف: ۹۸۲۹۶) پس آخر یہ جنگ جو تو میں نچلی نہ بیٹھ سکیں۔جرمن، ڈنمارک اور سویڈن، ناروے وغیرہ بلاد میں آہستہ آہستہ پھیل گئیں۔گا تھ قوم نے جزائر برطانیہ آباد کر لئے۔قَالَ هَذَا رَحْمَةٌ مِنْ رَّبِّي فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ رَبِّي جَعَلَهُ دَكَاءٍ ۚ وَكَانَ وَعْدُرَ حَقًّا (الكهف: ٩٩) ے کہا جو قدرت میرے رب نے مجھے دی ہے وہی بہتر ہے۔تو تم مجھے صرف اپنے زور سے مدد دو میں تم میں اور ان میں ایک موٹی دیوار بنادوں گا تم میرے پاس لوہے کے ٹکڑے لے آؤ۔آخر جب اس نے دونوں پہاڑوں میں برابر کر دیا کہا دھونکو۔آخر جب اس کو گرم آگ سا کر دیا بولا میرے پاس لے آویں اس پر پگھلا ہوا تا نباڈالوں۔پھر ان سے نہ ہو سکا کہ اس سے پھاند جاسکیں اور نہ بن ہی پڑا کہ اس میں چھید کرسکیں۔کہا یہ میرے رب کا احسان ہے پھر جب میرے رب کا وعدہ آیا اسے چور چور کر دے گا اور میرے رب کا وعدہ سچا ہے۔