تصدیق براھین احمدیہ — Page 60
تصدیق براہین احمدیہ يَفْقَهُونَ قَوْلاً (الكهف : ۹۴۹۳) تفسیر۔یہ وہ مقام ہے جو ایران کے شمال میں در بند کر کے مشہور ہے اور اس کے قریب اب تک قبہ نام ایک بستی اسی کیقباد خورس کے نام سے قرآن کی تصدیق کے لئے موجود ہے۔قَالُوا يُذَا الْقَرْنَيْنِ إِنَّ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ فَهَلْ نَجْعَلُ لَكَ خَرْجًا عَلَى أَنْ تَجْعَلَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ سَدًّا (الكهف: ۹۵) تفسیر۔یا جوج اور ماجوج کون ہیں؟ غور کرو ا روضۃ الصفا کے خاتمہ پر لکھا ہے "اقلیم چہارم مشرق سے شمال چین سے گزر کر تبت اور جہال کشمیر اور بدخشان کے شمال سے اور بلا دیا جوج اور ماجوج کے جنوب سے مغرب کو چلی جاتی ہے۔یہ تو اقلیم چہارم کا قصہ مختصر ہوا۔اب لیجیئے اقلیم ششم اس کی بابت لکھا ہے۔بلا دیا جوج و ماجوج سے یہ اقلیم ششم شمال میں ہے“۔پس ہر عاقل اب اچھی طرح سمجھ سکتا ہے کہ بلا دیا جوج اور ماجوج اقلیم پنجم میں ہے پس جیسے شاہنامہ میں لکھا ہے کہ باختر کے شمال میں یعنی بخارا کی جانب یا جوج ماجوج کا مسکن ہے بالکل ٹھیک ہے۔غیاث اللغات میں جس سے مکذب نے تفصیل مذاہب اسلام کے لئے کئی ورق نقل کئے ہیں۔یہ مضمون صاف لکھا ہے اور تفسیر بیضاوی میں لکھا ہے۔ما بین آذربائیجان اور آرمینیا کے ذوالقرنین نے تیں میل کی دیوار بنائی تھی۔اور تفسیر معالم میں سُدی اور قتادہ سے روایت ہے کہ ترک کو ٹرک اسی واسطے کہتے ہیں کہ ذوالقرنین نے یا جوج اور ماجوج کے بائیس قبیلوں میں سے ان کو چھوڑ کر باقی قوموں کے حملوں کی روک کے واسطے دیوار بنائی تھی۔اور ضخاک سے روایت کیا ہے یا جوج ماجوج ترکوں کی قوم سے ہیں۔یہ کچھ کچھ تذکرہ ایشائی عام اور مشہور کتابوں کا تھا۔جن میں کسی الہامی کتاب سے استدلال نہیں کیا۔اب سنیئے حز قیل کے ۳۸ باب میں لکھا ہے ( یہ کتاب بائبل کے مجموعہ میں دانیال سے پہلے ہے ) اے جوج روس اور مشک (اسکو ) اورطو بال کے سردار، میں تیرا لے انہوں نے عرض کیا اے ذوالقرنین یا جوج ماجوج ہمارے ملک میں آ کر فساد کرتے ہیں۔ہم تجھ کو روپیہ دیتے جو تو ان کے اور ہمارے درمیان ایک دیوار کھینچ دے۔