تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 56 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 56

تصدیق براہین احمدیہ وَلَقَدْ آتَيْنَا لُقْمَنَ الْحِكْمَةَ أَنِ اشْكُرْ لِلهِ وَمَنْ يَشْكُرُ فَإِنَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِهِ اویر وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ اللهَ غَنِيٌّ حَمِيدٌ وَإِذْ قَالَ لُقْمَنُ لِابْنِهِ وَهُوَ يَعِظُهُ يُبْنَى لا تُشْرِكَ بِاللهِ إِنَّ الشَّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ وَوَضَيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ ۚ حَمَلَتْهُ أمهُ وَهَنَّا عَلى وَهْنٍ وَ فِصَلَهُ فِي عَامَيْنِ أَنِ اشْكُرْ لِي وَلِوَالِدَيْكَ إِلَى الْمَصِيرُ وَ إِنْ جَاهَدُكَ عَلَى أَن تُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا وَصَاحِبُهُمَا في الدُّنْيَا مَعْرُوفًا وَاتَّبِعْ سَبِيْلَ مَنْ آنَابَ إِلَى ثُمَّ إِلَى مَرْجِعُكُمُ فَأَنبِئُكُمْ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ بَيْنَى إِنَّهَا إِنْ تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُن فِي صَخْرَةٍ أَو فِي السَّمَوتِ اَوْ فِي الْأَرْضِ يَأْتِ بِهَا اللهُ إِنَّ اللَّهَ لَطِيفُ خَبِيرٌ يُبْنَى أَقِمِ الصَّلوةَ وَأمُرْ بِالْمَعْرُوفِ وَانْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَاصْبِرْ عَلَى مَا أَصَابَكَ إِنَّ ذَلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ وَلَا تُصَمِّرُ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ وَ اقْصِدْ فِي مَشْيِكَ وَاغْضُضْ مِنْ صَوْتِكَ إِنَّ اَنْكَرَ الْأَصْوَاتِ نَصَوْتُ الْحَمِيرِ (لقمان: ۱۳تا ۲۰) ان آیات کریمہ پر غور فرمائیے اور داد دیجیئے۔نہ صرف داد بلکہ قبول فرمائیے۔میں آپ کو حق کی طرف بلاتا ہوں اور بے انصافی کے سخت وبال سے آگاہ کرتا ہوں۔دیکھو! مرنا ہے اور لے ہم نے لقمان کو حکمت ( اپنی پہچان ) دی کہ تو اللہ کا شکر گزار ہو اس لئے کہ جو شکر گزار ہوا اس میں اس کا اپنا فائدہ ہے۔اور جس نے کفران نعمت کیا وہ جان لے کہ اللہ غنی ہے تعریف کیا گیا۔اور جب لقمان نے وعظ کرتے اپنے بیٹے سے کہا اے پیارے بیٹے اللہ سے شرک مت کر کیونکہ شرک بڑا بھاری ظلم ہے۔ہم نے انسان کو والدین سے حسن سلوک کا حکم دیا ہے۔اس کی ماں نے دکھ پر دکھ سہہ کر اسے پیٹ میں رکھا۔اور دوسال میں اس کا الگ ہونا ہوا۔تو اب میرا اور اپنے والدین کا شکر گزار ہو۔اور پھر آنا میری طرف ہے۔اور اگر تیرے ماں باپ مجھ سے شرک کرنے پر تجھے مجبور کریں جس سے تو بالکل نادان ہے تو ان کا کہا مت مان۔اور دنیا میں ان کے ساتھ نیک سلوک سے سنگت رکھ اور میری جانب رجوع کرنے والوں کی راہ کے پیچھے چل پھر تم سب کا لوٹنا میری طرف ہے میں تم کو تمہارے عملوں کی خبر دوں گا اے پیارے بیٹے اگر رائی کے ایک دانے کے برابر کوئی چیز کسی چٹان کے تلے ہو یا آسمانوں میں یا زمین میں اللہ اسے لے آوے گا یقینا اللہ لطیف و خبیر ہے۔اے بیٹے نماز کی پابندی کر نیک باتوں کا امر کر اور بُری سے روک اور مصیبتوں پر صبر کر یقینا یہ بڑے حوصلہ کی بات ہے۔اور لوگوں پر اپنی گا لیں مت چپکا ( گھمنڈ مت کر) اور زمین پر اترا کر مت چل یقینا اللہ مغرور بڑائی جتانے والے کو پیار نہیں کرتا۔اور اپنی چال میں میانہ روی اختیار کر اور اپنی آواز دھیمی رکھ ( کڑک کر مت بول ) کیونکہ بُری سے بُری آواز گدھے کی آواز ہے۔