تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 52 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 52

تصدیق براہین احمدیہ ۵۲ کے ملہم اگر خدا کے قائل اور اس کے فرمانبردار تھے تو انہوں نے بے ریب وہی کام کیا جس کے باعث باری تعالیٰ ابراہیم کی تعریف کرتا ہے اور اس کے طریق کی خلاف ورزی کو بُرا بتا تا ہے۔وَمَنْ يَرْغَبُ عَنْ مِلَةِ إِبْرَهِمَ إِلَّا مَنْ سَفِهَ نَفْسَهُ وَلَقَدِ اصْطَفَيْنَهُ فِي الدُّنْيَا وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّلِحِينَ إِذْ قَالَ لَهُ رَبُّةَ أَسْلِمُ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ وَوَضَى بِهَا إِبْرهُمُ بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ لِبَنِى إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى لَكُمُ الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ (البقرة : ۱۳۱تا۱۳۳) اور بے ریب بشرط فرمانبرداری باری تعالیٰ کے وید کے ملہم مسلمان تھے۔آریہ تھے اچھے یہودی نئی زندگی سے زندہ عیسائی اور پورے محمدی تھے۔خاص خاص بت پرستی پر بحث کرتے جاؤ مثلاً جس وقت سری کرشن دیو جی دنیا میں ظاہر نہیں ہوئے تھے کیا اس وقت کوئی ان کی پوجا کرتا تھا؟ ہرگز نہیں پھر اُن سے پہلے جب تک سری رام چندر جی نہ ہوئے کوئی ان کا پوجاری ہوا ؟ نہیں۔بلکہ جب ہنومان ہوئے تب ان کی پوجا شروع ہوئی جب گنیش ہوئے تب ان کی پوجا شروع ہوئی۔اسی طرح اوپر کا وقت لیتے جاؤ یہاں تک کہ خالص باری تعالیٰ کی پوجا کا وقت نکل آوے۔مثلا فرض کر لیں کہ بر ہما جی سرشٹی کی ابتدا میں یا وید کے لہم اس سرشٹی کے ابتدا میں کس کی پوجا کرتے تھے اگر وہ باری تعالیٰ کے پوجاری تھے اور موحد تھے تب وہ ضرور مسلمان تھے اور لا ریب مسلمان تھے۔والحمد لله على ذالك تکذیب صفحہ ۱۲ تا ۷ا میں مكذب صاحب! آریہ لفظ اور ہندو لفظ پر بحث کرتے ہیں۔سوان الفاظ کی نسبت جو کچھ لے اور ابراہیم کی سنت سے وہی منہ پھیرتا ہے جس نے اپنے تئیں بے وقوف بنایا ہم نے تو اس کو دنیا میں چن لیا اور انجام میں وہ نیکو کاروں میں ہے جب اس کو اس کے رب نے کہا فرمانبردار ہو جا۔اس نے کہا میں رب العالمین کا فرمان بردار ہوا۔اور ابراہیم اور یعقوب نے اپنی اولاد کو وصیت کی اے میرے بیٹو! اللہ نے یہ دین تمہارے لیے چن لیا تو تم اسلام (فرمان برداری الہی ) پر مرنا۔