تصدیق براھین احمدیہ — Page 51
تصدیق براہین احمدیہ ۵۱ وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَةٍ رَّسُولًا (النحل:۳۷) وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيْهَا نَذِيرٌ (فاطر: ۲۵) رہی یہ بات کہ قرآن میں ان کے قصے نہیں۔تو یا در ہے قرآن میں سب نبیوں کے نقص بیان نہیں ہوئے۔سنو ! وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلًا مِنْ قَبْلِكَ مِنْهُم مَّنْ قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَمِنْهُمْ مَّنْ لَّمْ نَقْصُصْ عَلَيْكَ (المومن: ۷۹) مگر کلام اس میں ہے کہ ابتدائے پیدائش عالم میں یا وید کے بعد جن دنوں وید کا نزول ہوتا تھا۔ان دنوں اور بلاد میں الہام الہی ناممکن اور محال تھا! اور ویدوں کے بعد پھر خدا تعالیٰ چپ ہو گیا اور اس نے اپنے فیضان کو بند کر لیایا اس وید کے سوا کسی اور زبان میں کلام کرناممکن نہیں اور نہ اس نے کیا یا ہنوز آں ابر رحمت در خروش است کا معاملہ ہے۔اللَّهُمَّ اجْعَلْنَا مِنَ الْمُلْهَمِينَ۔امِينَ مختلف بلاد میں مختلف ہادی ہوتے رہے صرف ایک اسلام ہی کا اعتقاد ہے کہ لَم يَزَلْ مُتَكَلَّما اللہ ہمیشہ کلام فرماتا ہے۔اس کے فیضان خاص میں کبھی کمی نہیں ہوئی۔ہمیشہ ہمیشہ بندگان خاص سے اس کا مکالمہ اور مخاطبہ ہوتا رہتا ہے اور ہوتا رہا اور ہوتا رہے گا۔ختم نبوت نے الہام اور مکالمہ اور مخاطبہ سے مخلوق کومحروم نہیں کیا۔اسلامیوں میں ہمیشہ اور ہر زمانہ میں ایسے لوگ ہوتے رہے جو اس فیض ربانی سے فیضیاب ہوئے۔دیکھو حالات شیخ عبدالقادر جیلانی، شیخ محی الدین ابن عربی ، شیخ معین الدین چشتی ، بابا شیخ فرید شکر گنج ، شہاب الدین سہروردی، شیخ احمد سرہندی مجدد الف ثانی، شاہ ولی اللہ دہلوی اور عبد اللہ غزنوی وغیرہ وغیرہ اولیاء کرام اور ہمارے اس زمانہ میں حضرت مرزا صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ۔انصاف کریں تو اسلام ہی قدیم اور بہت پرانا مذہب ہے اور یہی سنت اللہ ہے جس کی قدامت کی تعیین سے ہندسہ عاجز ہے۔اسلام کیا ہے۔خدا کا فرمانبردار ہونا۔وید ے کوئی ایسی امت نہیں جس میں کوئی ڈرانے والا نہ گزرا ہو۔ے ہم نے ہر ایک گروہ میں رسول بھیجا۔سے ہم نے تجھ سے پہلے رسول بھیجے بعض کا حال تیرے آگے ذکر کیا بعض کا نہیں۔