تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 37 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 37

تصدیق براہین احمدیہ ۳۷ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے ہی معجزات تھے کہ تمام عرب مقابلہ میں عاجز ہو گئے۔اور ایسا عجز اختیار کیا کہ اپنے خیالی مذہب سے آخر دست بردار ہو گئے۔اللہ اللہ کیسے آیات بینات ہیں اور کیسے برکات ہیں۔کیا کوئی قریشی آپ کا مخالف دنیا میں موجود ہے۔آپ کی ساری قوم آپ کے سامنے آپ کے جیتے جی اس دین میں داخل ہوگئی۔جس میں داخل کرنے کا آپ نے بیڑا اٹھایا تھا۔عرب کے ایسے شہر میں جہاں آپ نے وعظ شروع کی قربانت شوم یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) یہ الہام سن لیا۔الْيَوْمَ يَبِسَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ دِينِكُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيْتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا (المائدة : ٤) یہ نصرت کسی بادی مذہب کو اپنے سامنے اپنی زندگی میں ہوئی ہے تو اس کی نظیر دو۔اس بے نظیر کامیابی میں بھی اعجاز ظاہر ہے اور عدم نظیر میں اس کامیابی کے خرق عادت ہونے میں کونسا شبہ ہے؟ مسیح علیہ السلام کو بڑی کامیابی ہوئی مگر کیا ان کی اپنی قوم اُس بادشاہت میں داخل ہوئی جس میں داخل کرنے کے لئے حضرت مسیح کو بادشاہ بنایا گیا تھا اور جس کے حصول کی امید میں اُس کے سر پر پاک تیل ڈالا گیا تھا؟ کیا وہ قوم جو ہدایت کے لئے مقصود بالذات اور مسیح کی اپنی قوم تھی اس نجات سے نجات یاب ہوئی ؟ کیا مسیح ان کے لئے قربانی ہوا؟ کیا کھوئی ہوئی بھیڑیں اس کے ہاتھ آ ئیں؟ نہیں نہیں، ہرگز نہیں۔بلکہ اس بیت المقدس میں جہاں کبوتر فروشی سے مسیح علیہ السلام نے منع کیا تھا سور کی قربانی ہوئی !!!۔کیا بدھ مذہب کا بانی اس کامیابی پر خوش ہو گا کہ آریہ ورت میں اُس نے اپنا کچھ ثبات اور قیام مذہب نہ دیکھا؟ ویدوں کے اور پرانوں کے حامی برابر آریہ ورت میں موجودرہے۔علاوہ بریں اس نے الہام کا دعوی ہی کیا کیا ؟ کیا یہ نصرت دیانند جی کو آج میں نے تمہارا دین تمہارے واسطے کام کر دیا اور اپنا فضل تم پر پورا کیا اور اسلام کا دین تمہارے لئے پسند کیا۔