تصدیق براھین احمدیہ — Page 30
تصدیق براہین احمدیہ آپ قرآن دانی کے بڑے مدعی ہیں از راہ مہربانی آیت کا نشان دیجیئے جس میں قرآن کریم نے بتوں کے توڑنے کا تاکیدی حکم دیا ہے۔ہاں کسی تاریخی واقع کے بیان میں اگر قرآن نے کہا ہے فلاں موحد بت پرستی کے دشمن نے اپنے یا اپنی قوم کے بت توڑے تھے تو یہ امر اور ہے اور ایک واقع اور نفس الامر کا بیان ہے۔تکذیب صفیہ میں فرماتے ہیں ”مرزا صاحب کی کتاب (براہین احمدیہ ) میں کہیں برہمو دھرم کو گالی گلوچ ہے۔کسی جگہ مرزا صاحب عیسائیوں کو کوس رہے ہیں۔کسی جگہ آریوں کو بُرا بھلا بتا رہے ہیں۔برہمو اور عیسائیوں کے تو آپ وکیل نہیں۔وہ ہم سے یا مرزا جی سے نپٹ لیں گے۔اگر مرزا صاحب نے آپ کو برابھی کہا اور بھلا بھی کہا تو خفگی کی کیا بات ہے۔برائی کے لحاظ سے برا کہنا اور بھلائی کی جہت سے بھلا کہنا تو انصاف ہے اور منصف کا کام ہے۔برا ہی کہنا اور بھلائی و برائی ہر دو پر برائی کا برتاؤ بے ریب بُرا ہے جو اکثر مقامات میں آپ سے ہوا۔غور کیجیئے ! آپ کے اس شعر میں جو ذیل میں درج ہے۔( تمام ) کا لفظ کس طرح انصاف کا خون کرتا ہے۔قرانی - کرانی پرانی تمام فتادند هر یک از بنیا د خام اور آپ نے صفحہ ۳۶ میں کسی قوت سے کام لیا جہاں کہا ہے۔”خدائے محمد یان بے علم ، نافہم ، دھوکہ باز، فریبی وغیرہ وغیرہ باری تعالیٰ اپنے رحم اور فضل سے تمہیں ہدایت کرے یا سفا قلوس کے مبتلا عضو کو کاٹ ڈالے۔آمین کیا آپ نے اور آپ کے عالی جناب اندرمن نے تہذیب سے کام نہ لینے میں کچھ کمی فرمائی ہے؟ بالفرض اگر مرزا صاحب نے آپ کے نزدیک تہذیب کے خلاف سخت کلامی سے کام لیا تھا تو کیا آپ مرزا صاحب کے پیرو تھے ؟ آپ کو دعویٰ ہے کہ آپ ایک کامل کتاب کے متبع ہیں !