تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 262 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 262

تصدیق براہین احمدیہ ۲۶۲ طرف قرآن شریف اشارہ فرماتا ہے۔لَقَدْ مَنَ اللهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْ أَنْفُسِهِمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ ۚ وَ إِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَللٍ مُّبِيْنٍ (ال عمران: ۱۶۵) ایک عجیب یاد داشت خاکسار تو قرآن کریم کی ضرورت پر مضمون لکھ کر مطبع میں روانہ کر چکا تھا۔کیونکہ مجھے زیادہ تر قرآنی صداقتوں کا اظہار اور اسپر اتمام حجت مطلوب رہتا ہے مگر الہی قدرت سے وہ مضمون چند آیات کے ترجمے لکھنے کے واسطے میرے پیارے عبد الکریم نے واپس کر دیا۔ابھی وہ اوراق میرے پاس ہی تھے کہ ۲ را پریل ۱۸۹۰ء کو حضرت پیر و مرشد سَلَّمَهُ رَبُّہ کی علالت طبع سن کر قادیان چلا گیا۔وہاں کسی تقریب پروید کی قدامت کا ذکر آ گیا تو اس وقت مجھ خاکسار کے دل میں ضروری معلوم ہوا کہ دید کی قدامت پر کچھ لکھوں۔یورپین لوگوں کی تحقیقات اور بریلی سبہا کے پنڈتوں کے خیالات ویدوں کی نسبت شائع ہو چکے ہیں ان کا تذکرہ شاید موجب تطویل ہو اس لئے ایک مختصر امر کا لکھنا مناسب سمجھتا ہوں کیونکہ مکذب براہین نے تکذیب کے صفحہ نمبر ۸ ونمبر ۸ میں دعویٰ کیا ہے۔وہی باتیں یا اس سے عمدہ باتیں قرآن سے پہلے کتابوں میں موجود ہیں۔پس اس بات سے تو کسی کو انکار نہیں کہ ان پہلی کتابوں نے وہ باتیں قرآن سے نہیں چورا ئیں۔مگر فریق ثانی کے ذمہ یہ الزام ضرور ہے جس سے اس کی راستی والہا میت سراسر کا فور ہے سو اس پر ایک ریمارک ہے کہ پارسیوں کو دعویٰ ہے کہ وہ اور ان کا مذہب ان کی کتاب، آریہ ورتی کتابوں سے ہاں آریہ ورتی مقدس کتابوں بلکہ ویدوں سے بہت پرانے ہیں۔کیونکہ آریہ نے دیانندی تحقیق پر ایک ار ے بے شک احسان کیا اللہ تعالیٰ نے ایمان والوں پر جبکہ اس نے بھی انہیں سے ایک رسول بھیجا جو پڑھتا ہے ان پر میری آیات اور عملی طور پر انہیں پاک وصاف کرتا ہے۔اور ان کو سکھاتا ہے کتاب اور نہایت پاکیزہ وعمدہ باتیں اگر چہ پہلے کھلی گمراہی میں تھے۔