تصدیق براھین احمدیہ — Page 257
تصدیق براہین احمدیہ ۲۵۷ ہوا۔جیسے فرماتا ہے۔قَدْ جَاءَكُمْ بُرْهَانٌ مِن رَّبِّكُمْ وَأَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مُّبِينًا (النساء:۱۷۵) اور فرماتا ہے۔فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِةٍ اِخْوَانًا (ال عمران: ۱۰۴) ساتویں ضرورت قرآن والی صداقتیں مختلف بلاد، مختلف کتابوں میں اگر مان لیں پہلے بھی موجود تھیں۔مگر اول تو ان کتابوں کا غیر محرف ہم تک بہم پہنچنا اور پھر ان صداقتوں پر نہایت پرانی بولیوں کے ذریعہ واقف ہونا اور ان کی تفاسیر میں سے غلط کو صحیح سے الگ کرنا کیسا مشکل اور محال ہوتا۔پھر آخران صداقتوں کے مجموعہ کو بھی کسی نہ کسی پیرایہ میں بیان کرنا ہی پڑتا۔علاوہ بریں جو ایک پیرا یہ میں نہ مانے اسے دوسرے پیرا یہ میں بتانا بلحاظ رحم اگر ضروری ہے تو اسی ضرورت پر قرآن لتُنذِرَ قَوْمًا مَّا أَتُهُمْ مِنْ نَّذِيرٍ (السجدة:٤) نے فرمایا ہے۔اور فرماتا ہے قُرْآنًا عَرَبِيًّا لِتُنْذِرَ أُمَّ الْقُرَى وَمَنْ حَوْلَهَا (الشورى: ۸) آٹھویں ضرورت جب اللہ تعالیٰ زمین و آسمان اور ان کے درمیان غرض جو انسانی ضرورت کی اشیاء تھی پیدا کر چکا تو اس نے انسان کو جس کا وجود و بقا ان اشیا پر موقوف تھا پیدا کیا اور اس میں علاوہ ان قومی لے بے ریب تمہارے پاس اپنے رب کی طرف سے ایک برہان آ گئی اور ہم نے ہی تمہاری طرف ایک ایسا نور نازل فرمایا جس میں ذرہ کدورت نہیں اور ہر طرح خالص ہے۔پھر تم اللہ کے فضل و انعام سے بھائی بھائی ہو گئے۔ے جن لوگوں کے پاس کوئی بھی ایسا اہم نہیں پہنچا جو لوگوں کو ان کی نافرمانیوں سے ڈراوے۔تو ان کو بھی ڈرا دے۔ے یہ قرآن عربی زبان میں ہے اس لئے کہ تو ان نافرمانوں کو ڈرا دے جو اس شہر میں رہتے ہیں۔جو دنیا کے تمام شہروں کی مربی ماں ہے۔اور تو حید الہی کی تعلیم سب کا اصل ہے اور ان تک بھی نا فرمانی کا ڈر پہنچا دے جو اس شہر کے گر درہتے ہیں۔