تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 253 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 253

۲۵۳ تصدیق براہین احمدیہ تَاللهِ لَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَى أُمَمٍ مِنْ قَبْلِكَ فَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ أَعْمَالَهُمْ فَهُوَ وَلِيُّهُمُ الْيَوْمَ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيم وَمَا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِى اخْتَلَفُوا فِيهِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ وَاللهُ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ بَعْدَ مَوْتِهَا إِنَّ فِي ذلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَسْمَعُونَ وَإِنَّ لَكُمْ فِي الْأَنْعَامِ لَعِبْرَةٌ تُسْقِيكُمْ مِمَّا فِي بُطُونِهِ مِنْ بَيْنِ فَرْثٍ وَدَمٍ تَبَنَّا خَالِصًا سَا بِنَا لِلشَّرِ بِيْنَ وَمِنْ ثَمَرُتِ النَّخِيلِ وَالْأَعْنَابِ تَتَّخِذُونَ مِنْهُ سَكَرًا وَرِزْقًا حَسَنًا إِنَّ فِي ذَلِكَ لَا يَةً لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ وَأَوْحَى رَبُّكَ إِلَى النَّحْلِ أَنِ اتَّخِذِي مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا وَ مِنَ الشَّجَرِ وَ مِمَّا يَعْرِشُوْنَ ثُمَّ كُلِي مِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ فَاسْلُكِي سُبُلَ رَبِكِ ذُلُلا يَخْرُجُ مِنْ بُطُونِهَا شَرَابٌ تَخَتَلِفَ أَلْوَانُهُ فِيْهِ شِفَاءً لِلنَّاسِ اِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ (النحل : ۶۴ تا ۷۰) ے اللہ کی قسم تجھ سے پہلے بھی ہم نے رسول بھیجے پر مردود شیطان نے لوگوں کو ان کی بدعملیاں خوبصورت کر دکھا ئیں۔وہی آج ان کا دوست اور والی ہوا۔اور ایسوں کو دکھ کی مار ہے۔اور قرآن تو تجھ پر انہی فوائد کے لئے نازل کیا ہے کہ جن اہم دینی معاملات میں لوگوں نے اختلاف مچارکھا ہے۔تو کھول کر سنا دے کہ ان اختلاف میں حق کیا ہے۔علاوہ بریں تمام صداقتوں کو یکجا جمع کر کے بتانے والا اور یقین کرنے والوں اور اس کے مطابق عمل رکھنے والوں کے واسطے بڑے فضل و رحمت کا ذریعہ ہے۔اللہ ہی بادل سے پانی اتارتا ہے جس سے اس نے ویران زمین کو آباد کیا اس قدرتی نظارہ میں نبوت کے نشان ہیں۔مگر اس قوم کے لئے جو سنے۔سننے والو! جو کچھ آباد کھیتیوں سے لاتے ہو وہ سب کچھ تو پہلے بھی موجود ہوتا ہے۔مگر جب تک پانی نہیں برستا۔تب تک تم اور تمہارے کھیتوں کے طبعی قوامی یہ ضروری سامان عمدگی سے کیا بلکہ مہیا ہی نہیں کر سکتے ایسی ہی صداقتیں بھی بُری تعلیمات اور دھوکوں سے ملی جلی موجود تھیں۔تم تمیز نہ کر سکتے اگر یہ الہی الہام اللہ کی طرف سے نہ ہوتا اور بے ریب تمہارے دودھ دینے والے چارپایوں میں بھی ایک ایسا ہی جسمانی نظارہ روحانی نصیحت لینے کو موجود ہے کہ ہم ہی تم کو چارپایوں میں لہو۔اور گو بر میں ملاخوشگوار دودھ الگ کر کے پلاتے ہیں۔غور کرو دودھ کے ذرات اور عام ذرات سے ملی تھی۔کس طرح انہی سامان نے الگ کئے اور انگور و کھجور کے پھلوں سے سرکہ اور کھانے کے لئے میوہ اور پینے کو ان میں سے عمدہ عمدہ نبیذ اور رس لیتے ہو اس قدرتی نظارہ میں بھی عقل والوں کے واسطے نشان ہے۔کہ یہ ذرات جن سے شہر بنتا ہے۔موجود تو تھا ہی مگر الہی عطا کردہ قومی نے کس طرح ان کو یکجا کر دیا۔ایسے ہی صداقتیں بھی مختلف جگہوں میں موجود گر مخلوط تھیں اس الہام کے ذریعہ جو نبی عرب کو ہوا یکجا جمع ہو گئیں۔شہد کی مکھی کو تیرے رب ہی نے وحی بھیجی کہ پہاڑوں اور درختوں اور بعض بیلوں میں گھر بنا۔اور اپنے مذاق کے تمام پھلوں سے کھا۔فرمانبردار ہو کر اپنے رب کے بتائے ہوئے راہوں پر چل اس مکھی کے اندر سے مختلف رنگت کی شربت نکلتی ہے۔جس میں کئی لوگوں کے لئے شفا ہے بے ریب اس میں فکر والوں کے واسطے نشان ہے۔یہ جواب ہیں ان لوگوں کے واسطے جو کہتے ہیں قرآن کریم کتب سابقہ کا اقتباس ہے۔