تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 254 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 254

تصدیق براہین احمد ۲۵۴ اور فرمایا وَ انْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ مُصَيْقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ الْكِتَبِ وَمُهَيْمِنَّا عَلَيْهِ فَاحْكُمْ بَيْنَهُمُ بِمَا أَنْزَلَ اللهُ (المائدة : ٤٩) اور فرمایا تے لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ اَهْلِ الْكِتَبِ وَالْمُشْرِكِيْنَ مُنْفَكَيْنَ حَتَّى تَأْتِيَهُمُ الْبَيْنَةُ رَسُولٌ مِنَ اللهِ يَتْلُوا صَحْفًا مُطَهَّرَةً فِيْهَا كُتُبُ قَيْمَةٌ (البينة: ۲تا۴) چھٹی ضرورت جس میں سوال کے اس حصہ کا جواب بھی ہے کہ قرآن میں کیا ایسی صداقتیں بھی ہیں جو مادر کتب میں موجود تھیں۔صداقتیں راستبازیاں قرآن کریم سے پہلے بھی دنیا کی مختلف اقوام کے پاس موجود تھیں۔گو محرف ومخلوط ہی کیوں نہ ہوں مگر پھر بھی وہ صداقتیں صرف دعوے ہی تھے۔جن کی عوام کو حاجت تھی علی العموم سابقہ کتب میں ان دعووں کے دلائل موجود نہ تھے اگر کچھ ان دعووں کے دلائل تھے بھی تو پہلی کتابوں میں آنے والے باطلہ مذاہب کی تردید میں مدلل گفتگو کا سامان بخلاف قرآن کے موجود نہ تھا۔بلکہ یوں ہی کہئے کہ قرآن ایسی صداقتوں کی جامع کتاب نازل ہوا ہے جس کی جمعیت کے سامنے کسی نئی اور پرانی پستک کو مقابلہ کی تاب نہیں۔میں نے کئی دفعہ تمدن کے ایک ضروری مسئلہ نکاح پر عیسائیوں ،سکھوں، ہندوؤں سے سوال کیا کہ کسی رشتہ میں نکاح کی ممانعت ہے۔اس ممانعت پر کوئی خاص قول جناب سیدنا مسیح کا یا اس کے رسول بنانے والا کا اپنی کامل کتاب انجیل سے پیش کرو۔گورونانک جی کے گرنتھ صاحب سے بتاؤ دید کی خالص شرتی سے یا شرقی کے خاص ملہموں کے اقوال سے دکھاؤ کسی نے آج تک تو کوئی نشان بھی نہیں دکھایا۔جب ایسے ضروری مسائل پر بھی بحث نہیں تو ہماری گل روحانی ضرورتوں کو کیونکر یہ کتابیں پورا کر سکتی ہیں۔اور اگر ایسے مسائل میں جن کا ذکر اوپر گزرا ہر ہموں یا نیچرل ایسٹ لوگوں کے قواعد سے کام لے اور ہم نے ہی صداقت والی کتاب تیری طرف نازل کر دی جس نے سچ کر دکھایا اس کتاب کو جو اس کتاب کے سامنے ہے اور تمام مواعظ پر شامل ہے۔پس ان میں اس اللہ کی اتاری کتاب پر حکم کر۔سے اہل کتاب اور مشرکوں کا کا فر گروہ اپنی شرارت و کفر سے کبھی نہ ٹلتے اگر اللہ کا ایسا رسول جو ایک کھلی دلیل ہے نہ آتا۔اور یہ پاک صحیفہ جس میں تمام مضبوط کتابیں موجود ہیں نہ پڑھ سنا تا۔