تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 248 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 248

تصدیق براہین احمدیہ ۲۴۸ قرآن کریم نے کفایت کی۔اور راستبازوں کے بچے ارادے کی تکمیل نے قرآنی ضرورت ثابت کر دی۔ترقی چونکہ بتدریج دنیا میں پھیلتی ہے اس لئے وہ تمام صداقتیں ہمارے سید ومولی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل اول عرب کے مرکز اور تمام عرب میں پھیلیں پھر اس کے جانشینوں کی وساطت سے اور بلا د میں پھیل رہی ہیں اور امید ہے آہستہ آہستہ تمام دنیا پر اس مجموعہ صداقتوں کی حجت قائم ہو جائے گی۔چونکہ تجربہ پھر مشاہدہ نے ثابت کر دیا ہے کہ اور لوگوں پر اور ان کے مرکز پر مختلف مشنریوں کا اثر پڑتا رہا۔اور ان مشنریوں پر اور ان کے مرکز پر عرب کا اثر پڑ سکتا ہے۔تو اس نیچر کے تجربہ اور مشاہدہ سے پورا یقین ہے کہ تشریعی نبوت ختم ہوچکی، کیونکہ اب کوئی براعظم نہیں رہا جس کے عام باشندے ایسے ہوں کہ ان پر کسی قوی الہمت مشن کا اثر نہ پڑ سکے۔بلکہ کل دنیا کا اثر دوسرے پر اور عرب کا اثر دنیا پر ثابت ہو چکا۔اب موجودہ دنیا پر ثابت ہو چکا ہے کہ عرب کا درہ مستقل وفادار راستباز مشن قائم ہو تو تمام قومیں اس کی بات ماننے کو تیار ہیں اس مضمون کو قرآن کریم اس طرح بیان فرماتا ہے۔وَهُذَا كِتَب أَنْزَلْنَهُ مُبْرَكَ فَاتَّبِعُوهُ وَاتَّقُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ أَنْ تَقُولُوا إِنَّمَا أُنْزِلَ الْكِتُبُ عَلى طَائِفَتَيْنِ مِنْ قَبْلِنَا وَإِنْ كُنَّا عَنْ دِرَاسَتِهِمْ لَغْفِلِينَ أَوْ تَقُولُوا لَوْ أَنَّا أنْزِلَ عَلَيْنَا الْكِتُبُ لَكُنَا أَهْدَى مِنْهُمْ فَقَدْ جَاءَ كُمُ بَيْنَةً مِنْ رَّبِّكُمْ وَهُدًى وَرَحْةٌ - (الانعام: ۱۵۶ تا ۱۵۸) لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوْا مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ وَالْمُشْرِكِيْنَ مُنْفَكَيْنَ حَتَّى تَأْتِيَهُمُ الْبَيْنَةُ رَسُولٌ مِّنَ اللَّهِ يَتْلُوْا صُحَفًا مُطَهَّرَةً فِيهَا كُتُبْ قَيْمَةٌ (البينة : ۲ تا ۴) لے یہ بابرکت کتاب اسے ہم نے ہی اتارا۔پس اس کے مطابق عمل درآمد کرو اور اپنے آپ کو نافرمانی کے بدنتائج سے بچائے رکھو تو کہ رحم پاؤ یہ کتاب تمہیں اس لئے دی ہے کہ کہیں یہ نہ کہ دو کہ الہی کتاب ہم سے پہلے ایسے دوگروہ یہود و عیسائیوں کو اتاری گئی جن کے علوم سے ہم بے خبر تھے۔یا یہ نہ کہہ دواگر ہمیں الہی کتاب ملتی تو ہم پہلوں سے زیادہ راستی کے راہ پر چلتے۔پس سنو ! تمہارے رب کی طرف سے تمہیں کھلی مفصل کتاب ملی ہے جو راہ نما رحمت ہے۔اہل کتاب کے منکر اور مشرک کبھی اپنی بدی سے نہ مٹلتے اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے اللہ کا رسول جو کھلی دلیل ہے نہ آتا۔اور وہ پاک صحیفے جن میں کئی مضبوط کتابیں موجود ہیں نہ پڑھ سناتا۔