تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 237 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 237

تصدیق براہین احمدیہ ۲۳۷ اور جنگ کے قیدیوں کو بجائے اس کے کہ جیل خانوں میں جاہل بنائے جاویں یا جاہلوں کی صحبت میں رکھے جاویں۔اہل اسلام کے گھروں میں اس طور پر رکھنے کا حکم ہوا کہ انہیں بھائیوں کی طرح رکھو جیسے آپ کھاتے ہو ویسے کھلا ؤ جیسا آپ پہنتے ہو ویسا پہناؤ۔ان کی عمدہ تادیب کرو۔نوز دہم۔عام احسان تمام مذاہب کے بڑوں کی بے ادبی سے منع کیا اور فرمایا۔وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ کبھی برا نہ کہنا ان کو جن کو لوگ پوجتے ہیں اور جنہیں لوگ اللہ تعالیٰ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فیسبوا اللهَ عَدُوا بِغَيْرِ عِلْمٍ کے ورے پکارتے ہیں اگر تم برا کہہ بیٹھو گے تو بت پرست تمہارے (الانعام: ۱۰۹) مقابلہ میں نا سمجھنے سے اللہ تعالیٰ کو برا کہ بیٹھیں گے۔کل دنیا میں منذرین کا آنا تسلیم فرمایا اور انصاف سے مذاہب پر کلی انکار نہیں کیا۔بلکہ تمام انبیاء ورسل پر یقین کرنا اور ان پر ایمان لانا سکھایا اور فرمایا إِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا تمام امتوں میں نافرمانوں کو ڈر سنانے والے گزر چکے ہیں۔نَذِيرٌ (فاطر: ۲۵) وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا متقی وہی ہیں جنہوں نے مان لئے وہ احکام جو خاص تجھ پر اترے اور أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ وہ احکام بھی جو تجھ سے پہلے عام لوگوں کی ہدایت کو نازل ہو چکے ہیں يُوقِنُوْنَ أُولَيْك عَلَى هُدى اور پچھلے دن پر ان کا یقین ہے خدا کی طرف سے وہی سیدھی راہ پر مِنْ رَّبِّهِمْ وَأُولَيكَ هُمُ ہوئے اور وہی نجات پانے والے بنے۔الْمُفْلِحُونَ (البقرة: ۶،۵)