تصدیق براھین احمدیہ — Page 210
۲۱۰ تصدیق براہین احمدیہ و موسیٰ ، ونوح و ابراهیم، و یوسف، وخضر، و یعقوب ، ولوط، ولقمان، وسکندر، و اصحاب کہف ، و یا جوج و ماجوج و عمران و زکریا و عیسی، و مریم ، ومحمد صاحب کے خانگی امورات و جنگ و جہاد وسامری، و یونس ، ویجی، و دوزخ، و بہشت کی نہروں کا حال حور و قصور، غلمان، وخیرات ، وزكوة، و حج و احرام و سنگ اسود، و نکاح، ومتاع، وحلال، وحرام، وقربانی وغیرہ کے قصہ و کہانی نکال کر باقی کواے بھائیو! اگر آپ انصاف سے مطالعہ فرماویں گے تو بخوبی جان جاویں گے کہ کس قد ر الہی تعلیم باقی ہے“۔مصدق۔اس سمجھدار کو اتنی بھی خبر نہیں کہ حرام و حلال کی بحث اور خیرات اور زکوۃ کا حکم قصہ کہانیوں میں داخل ہے یا سچی تعلیمات میں؟ پھر یہ خبر نہیں کہ ان پاک قصوں میں کس قدر صداقتیں بھری ہوئی ہیں۔بہر حال ان قصہ کہانیوں کے سوا جو کچھ صداقتیں اور پاک تعلیمات قرآن کریم میں ہیں۔ان کے لئے کئی مجلد بھی کفایت نہیں کر سکتیں۔اس لئے کہ قرآن کریم ان تمام حقہ تعلیمات و علوم کا مجموعہ ہے۔جن کی ضرورت ہم کو لاحق ہے یا ہوگی۔کیا ہی سچ کہا ہے جس نے کہا۔جَمِيعُ الْعِلْمِ فِى الْقُرْآنِ لَكِنْ تَقَاصَرَ عَنْهُ أَفَهَامُ الرِّجَالِ۔مگر یہاں جس قدر اس کتاب میں گنجائش ہو سکتی ہے نہایت مختصر گذارش کرتے ہیں تفصیل کے واسطے احکام القران حضرت پیر ومرشد مجددا لوقت میرزاغلام احمد صاحب کی اور اقتباس انوار شیخ محمد عبید اللہ صاحب اور جواہر صمد یہ جناب عبدالصمد پیغام محمدی، سید محمد علی، نیل المرام نواب صاحب وغیرہ دیکھنے چاہیئے۔ہاں ان مضامین بالا کے سوا جن کو مکذب نے بیان کیا۔قرآن کریم میں اس قسم کے مضامین ہیں۔اول۔باری تعالی کی ہستی اور اس کی توحید کا بیان بسم الله الرحمن الرحيم قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدة او مخاطب تو کہہ دے اصل بات تو یہ ہے کہ خود بخو دموجود جس کا نام ہے اللهُ الصَّمَدْنَ اللہ پوجنے کے لائق، فرمانبرداری کا مستحق وہ ایک ہے اپنی ذات میں