تصدیق براھین احمدیہ — Page 147
تصدیق براہین احمدیہ ۱۴۷ لکھتا ہوں۔جس پر اس قد ر گفتگو ہوئی ہے۔اوم ( حافظ ) ، بہو ( خدا ) ، ئہوا ( جس میں سب ہیں ) ، سُوا ( خوش و خرم ) ، تت (وہ)، سویت ( خالق)، ور مینیم (لینے کے لائق ) بھر گو ( تیج )، دیو سے (پرکاش والا ) ، دہی مہی ( دھیان کرتے ہیں ) ، دہیو ( عقلوں کو ) ، ٹوئہ (جو ہمارے) ، پر چو (اپنی طرف کھینچے )، دیات مطلب اللہ تعالیٰ ہماری عقلوں کو اپنی طرف متوجہ کرے۔مگر کیا یہ دعا قرآنی دعاؤں کا مقابلہ کر سکتی ہے؟ سنو ! رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِى وَيَسر لي أمرِى وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِسَانِي يَفْقَهُوا قَوْلِي وَاجْعَلْ لِي وَزِيْرًا مِنْ أَهْلِي هُرُونَ أَخِي اشْدُدْ بِةٍ أَزْرِي وَأَشْرِكْهُ فِي أَمْرِي كَيْ نُسَيْحَكَ كَثِيرًا وَنَذْكُرَكَ كَثِيرًا (طه: ۳۵۲۲۶) رَبَّنَا آتِنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا (الكهف: (1) سورہ فاتحہ کو بھی مکذب نے دلیل اثبات صانع خیال کر کے اس پر اعتراض کئے ہیں۔پہلا اعتراض تکذیب کے صفحہ ۵۵ میں اگر خدائے قرآنی بموجب ان دو آیتوں کے ( الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ( موصوف ہوتا تو غیر مذہب والوں اور حیوانوں کو مسلمانوں کے ہاتھ سے قتل اور ذبح نہ کراتا۔کیونکہ ذبح وقتل رحیمیت ور بوبیت کے برخلاف ہے“۔مصدق۔بدکاروں کے قتل کا تذکرہ تو گزر چکا ہے اور اس پر ویدک تاکید میں بیان ہو چکیں۔حیوانات کے ذبح پر سنئے رحم ہے کہ نہیں۔گوشت کھانے کے منکروں نے جانوروں کے ذبح کرنے میں گوشت کھانے والوں پر جس لے اے میرے رب میرے سینے کو کھول دے اور میرا امر میرے لئے آسان کر دے اور میری زبان کی گرہ کھول کہ میری بات تبلیغ احکام الہی ) کو سمجھ لیں اور میرے خاندان میرے بھائی ہارون کو میرا بوجھ بٹانے والا بنا۔اس سے میری پیٹھ کو تقویت دے اور میرے معاملہ میں اسے ساجھی بنا تو کہ ہم مل کر تیرے نام کی تقدیس کریں اور تجھے بہت یاد کریں۔اے ہمارے رب ہم کو اپنے پاس سے رحمت عطا کر اور ہمارے معاملہ میں ہمیں راہ کھول دے۔