تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 130 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 130

تصدیق براہین احمدیہ ۱۳۰ اسی مٹی کے ذرات سے ایک مدرک متحرک بالا رادہ، زندہ نئی زندگی کے قابل انسان کی ایسی جسمانی روح بنادی جو کدورتوں سے پاک، ہلکا پھلکا، اعلیٰ درجہ کا شفاف صاف نیر جو ہر ہے۔کس تحتانی حالت سے کس بلند درجے پر پہنچایا! پھر بے ریب وہ زبر دست طاقت موجود اور بے تردد وہ قدوسیت اور حمد کے لائق ہے۔یہ اسی ید قدرت کا نقش ہے۔جسے اللہ، یہواہ، یزدان، اوم، گنجک کہتے ہیں بناءً علیٰ ہذا اس مبارک آیت کو پڑھو اور مانو۔فسبحن اللهِ حِيْنَ تُمْسُونَ وَحِيْنَ تُصْبِحُوْنَ وَلَهُ الْحَمْدُ فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَعَشِيًّا وَحِينَ تُظْهِرُوْنَ (الروم: ۱۸)۔پھر اسی مٹی غیر مدرک غیر متحرک سے انسان کی بقائے نوع اور اس کے آرام کے لئے اسی کے جنس کی بی بی بنائی۔اور اپنے اس ارادہ کو جو دونوں کے باہمی تعلق کی نسبت تھا غور کرو کن پیارے پیارے الفاظ میں بیان فرمایا۔وَمِنْ أَيْتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَّوَدَّةً وَرَحْمَةً إِنَّ فِي ذَلِكَ لَايْتٍ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ (الروم: ۲۲) پھر انسانی صفات کی طرف انسانی فطرت کو توجہ دلاتا اور فرماتا ہے وَمِنْ أَيْتِهِ خَلْقُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافُ الْسِنَتِكُمُ وَالْوَانِكُمْ إِنَّ في ذلك لايتِ لِلْعَلِمِينَ (الروم: ٢٣) مگر یاد رہے۔انسانی صفات ایک تقسیم میں دو تم ہوا کرتے ہیں ایک قسم انسان کے اعراض لازمہ اور دوسری قسم انسان کے اعراض مفارقہ۔انسان کے اعراض لازمہ میں اس کی رنگت ، بول چال ، اشکال و خطوط ہیں ان ترابی ذرات سے مختلف انسان اگر ایک ہی رنگت ایک ہی آواز ، ایک ہی بول چال ایک قسم کی اشکال اور خطوط رکھتے تو کیا ہم دوست کو دشمن سے ممتاز کر لیتے ؟ کیا رات میں بلکہ دن میں کچھ اپنے اور پرائے کا تفرقہ کر سکتے ؟ ہرگز ہرگز نہیں۔پس جس لے اور اس کے نشانوں سے ہے کہ تم ہی میں سے تمہارے واسطے جوڑا بنایا تو کہ تم اس سے آرام پکڑو اور تمہارے درمیان دوستی اور رحمت ڈال دی یقیناً اس میں سوچنے والوں کے واسطے نشانیاں ہیں۔اور اس کے نشانوں سے ہے پیدا کرنا آسمانوں اور زمین کا اور اختلاف تمہاری بولیوں اور تمہارے رنگوں کا یقیناً اس میں عالموں کے لئے نشانیاں ہیں۔