تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 123 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 123

تصدیق براہین احمدیہ ۱۲۳ فرمانبردار نہ بنایا اگر ایسا کرتا تو جابر ظالم بنتا اور آریہ کا وکیل یا اس کا کوئی ہم خیال شیطان کا حامی کہتا کہ شیطان پر جبر ہوا اور شیطان کا خدا کا دیدار کرنا جو آپ نے تکذیب کے صفحہ نمبر ۴۳ میں ذکر کیا ہے اس پر تعجب آتا ہے کہ آپ کو اتنا بھی معلوم نہیں کہ حاکم کا دیدار فرمانبرداروں کو ہی راحت بخشتا ہے نہ کہ نافرمانوں کو۔اگر اثبات وجود صانع میں یہ طریق اور ثبوت کافی تھا جو آ نے یا آپ کے وید نے دیا تو کیا آپ کو قرآن کریم میں اس قسم کا ثبوت نہ مل سکا؟ (۱) نجات کے واسطے اصل إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيْكَةُ مقصود سرب (محیط) بیا پک آلَا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا ( حم السجدة: ٣١) پر ماتما ( خدا ) سب کے فَاعْبُدِ اللَّهَ مُخْلِصًا لَهُ الدِّينَ (الزمر:٣) وَأَخِرٌ دَعْوهُمْ آنِ جاننے لوگ ہے۔الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (يونس: ۱) (۲) اُن کے گیان (علم) مَنْ آمَنَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُمْ أَجْرُهُمُ سے پرم انند ( بڑی خوشی) میں رہ سکتے ہیں۔(۳) اصل مقصود عِنْدَ رَبِّهِمْ ۚ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرة: ٢٣) وَرِضْوَانٌ مِنَ اللهِ أَكْبَرُ (التوبة : ۷۲) (۴) وہ سرب ( محیط) " وَكَانَ اللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ مُّحِيْطًا (النساء : ۱۲۷) بیا پک ہے۔وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنْتُمْ (الحديد:۵) لے جنہوں نے کہا ہما را رب اللہ ہے۔پھر وہ مستقیم ہو گئے ان پر فرشتے اترتے ہیں کہ خوف و غم نہ کھاؤ۔اور اللہ کی عبادت کرو خالص کرتے ہوئے اس کے لئے تو حید کو۔اور ان کی آخری پکار یہ ہوگی کہ اللہ رب العالمین کی ستائش ہے۔جو شخص ایمان لایا اللہ پر اور پچھلے دن پر اور عمل صالح کئے رب کے پاس ان کا اجر ہوگا۔اور انہیں کوئی خوف نہ ہوگا اور نہ غم کھائیں گے۔اور اللہ کی رضامندی تو سب ہی سے بڑی ہے۔ہے اللہ ہر شے پر محیط ہے۔اور وہ جہاں ہو تمہارے ساتھ ہے۔