تصدیق براھین احمدیہ — Page 10
تصدیق براہین احمد به اس وقت کیتھولک فرقہ کا عروج تھا اور عیسائیوں میں بعض ایسے بھی تھے جو صدیقہ مریم علیہا السلام کو تم تثلیث جان کر ان کی تصویر پر گوٹے کناری کے کپڑے ڈالتے تھے۔ہند میں بھی بعض لوگ بتوں کو گرمی اور سردی کا لباس علیحدہ علیحدہ چڑھاتے ہیں۔پادری کا مذہبی مقدس کا یہ رعب اور یہ عظمت تھی اور ہے کہ عیسائیوں کا بچہ بدوں مذہبی مقدس، اس کے خاص لباس اور اس خاص رسم کے جو سیحی کلیسیا کے واسطے ضرور ہے کلیسیا کا عضو اور اس کا ممبر نہیں ہوسکتا۔کوئی عیسائی بدوں وساطت پوپ کے نکاح نہیں کر سکتا۔نماز کے واسطے کنیسہ میں جانا ضرور ہے اور وہاں قسمیس کا ہونا لازم، گناہ گار کو گناہ کی معافی لیتے وقت لا بد ہے کہ قسمیس کو اپنی بدکرداریوں پر واقف کرے۔اگر بد کا راپنے گناہوں پر پادری کو آگاہ نہ کرے تو گناہ گار کا گناہ معاف ہی نہ ہو ! ہی نہ ہو۔مرنے کے بعد دفن کے موقع پر اگر پادری موجود نہ ہو تو یہ لا بہ کی سفر یہ آخری منزل طے عیسائیوں کے استاد اور معلم اور ان کے پاک کتاب کے پہلے اور آج تک کے محافظ یہود تھے۔جنہوں نے تو حید کو تشبیہ تک اور عبادت کو اس کے صرف جسمانی مظہر تک اور اخلاق کو قساوت قلبیہ کے ساتھ مختلط اور محدود کر رکھا تھا تو حید اور اخلاق فاضلہ کی طرف عام دعوت ہرگز نہیں کرتے تھے۔یہود کے کئی فرقے قیامت کے منکر بھی تھے۔بلکہ انا جیل سے واضح ہے کہ جناب مسیح علیہ السلام سے بھی اس مسئلہ میں انہوں نے تکرار کی۔اور اکثر یا قریباً کل اس بُرے اور تمام بُرائیوں کے سرچشمہ بد اعتقاد کے معتقد تھے کہ یہود۔بنی اسرائیل خدا کی برگزیدہ قوم ابراہیم راستباز کی راستبازی سے انجام کا رنجات