تصدیق براھین احمدیہ — Page 9
تصدیق براہین احمدیہ حیرانی ہوتی ہے کہ لنگ کی مہمان اور اس کی پوجا کا دور دورہ یہاں تھا ! بھنگ اور شکتی کی پرستش یہاں تھی ! وام مارگ ، اگہور ، کپال مت کے بانی اور گروہ یہاں ہی تھے۔جین اور ناستکوں کا مبدا اور مولد یہی آریہ ورت تھا ! آریوں کے یا ہندوؤں کے ہمسایہ یا پہلے استاد بلکہ بھائی بند قدیم ایرانی اگنی ہوتری تھے۔جنہوں نے آسمانی بروج سیاروں، ستاروں اور خاص کر سورج کو معبود بنا رکھا تھا بلکہ ان کے نہایت نا پاک اثر سے فارسی لٹریچر میں تمام سکھوں اور دکھوں کو آسمانی گردش کی طرف منسوب کیا گیا تھا۔اسلام کے مدعی لائق منشیوں نے سورج کو حضرت نیر اعظم وغیرہ مقدس الفاظ سے یاد کیا۔یہ لوگ یزدان اور آہر من دو خداؤں خالق خیر اور خالق شر کے معتقد تھے مغرب اور شمال بلکہ اندرونی حصہ عرب میں یہود اور عیسائی تھے۔عیسائیوں کا یہ حال کہ حضرت مسیح علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کا ازلی بیٹا بلکہ خدا یقین کرتے اور اس کو اصل ایمان جانتے تھے۔اور ان کا اعتقاد تھا اور ہے کہ اللہ تعالیٰ وحدہ لا شریک له من كل الوجوہ ایک ہے اور تین ہے۔پنا ہم بخدا !!! عیسائی کہتے ہیں۔خدا باپ از لی ، خدا بیٹا ازلی ، خدا روح القدس از لی۔تینوں خدا ہیں پھر خدا ایک ہے!!! تكَادُ السَّمُوتُ يَتَقَطَّرْنَ مِنْهُ وَتَنْشَقُ الْأَرْضُ وَتَخِرُ الْجِبَالُ هَذَا أَنْ دَعَوُا لِلرَّحْمَنِ وَلَدًا وَمَا يَنْبَغِي لِلرَّحْمَنِ أَنْ يَتَّخِذَ وَلَدًا إِنْ كُلُّ مَنْ فِي السَّمَوتِ وَ الْأَرْضِ إِلَّا أَتِي الرَّحْمٰنِ عَبْدًا (مریم: ۹۱ تا ۹۴) لے لنگ پوجا حسب اعتقاد عام ہنود کے شیو جی کے عضو تناسل کی پرستش ہے۔عظمت۔سے عورت کا عضو تناسل۔قریب ہے کہ آسمان چور چور ہو جائیں اور زمین شق ہو جائے اور پہاڑ ذرہ ذرہ ہوکر گر پڑیں کہ وہ رحمن کا بیٹا پکارتے ہیں۔اور رحمن کو سزاوار نہیں کہ بیٹا اختیار کرے کیونکہ سب جو آسمان وزمین میں ہیں رحمن کے حضور میں بندہ بن کر آنے والے ہیں۔