تصدیق براھین احمدیہ — Page 8
تصدیق براہین احمدیہ کے منکر یا یہود ہیں اور تھے یا اس انڈیا میں آریہ اور مختلف بلاد میں کچھ پارسی اور کچھ بدھ۔یہ تمام منکر قو میں، حضرت مسیح علیہ السلام کے اتباع کے ماتحت ہیں اور ہمیشہ ماتحت رہیں گی اور یہ پیشینگوئی قیامت تک ثابت اور استحکام کے ساتھ ظاہر رہ کر قاتل کے واسطے آیت صداقت اور نشان نبوت رہے گی۔کیا جس کتاب میں اس پیشینگوئی کا تذکرہ ہے جس کتاب میں اس پیشینگوئی کا دعوی اس طرح پر ہے کہ قیامت تک اسی طرح رہے گی وہ کتاب ایسے علیم وخبیر کی نہیں۔جو جزئیات اور کلیات پر محیط اور ان پر بہت تفصیل واقف ہے؟ اب میں تمام سریشٹوٹی کے سریشٹ اور تمام اہل ایمان کے سردار اسعد الخلق (فداك ابی و امى صلى الله عليك و سلم) کے قصہ پر اس کلام کوختم کرتا ہوں۔حضور علیہ السلام نے ایسے وقت جب تمام دنیا پر روحانی، تمدنی اور اخلاقی حالت کی نسبت ظلمت اور تاریکی چھائی ہوئی تھی اور دنیا کے لوگ گم کردہ راہ بھول بھلیاں میں مبتلا تھے۔آفتاب کی مانند طلوع فرما کر راہ نمائی کا بیڑا اٹھایا اور لگے نکالنے لوگوں کو ظلمات سے نور کی طرف۔خدا کے واسطے ذرا غور تو کرو۔اس سراج منیر کی نور افشانی کے وقت تمام آباد دنیا کا کیسا حال تھا؟ دنیا کے اشیاء جنہیں انسان کے خادم کہنا چاہیئے اور حسب الحکم۔ا لَمْ تَرَوْا أَنَّ اللهَ سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ (لقمان: ۳۱) انسان کے ماتحت ہیں بالعکس انسان کے معبود بنائے گئے۔غور کرو۔ہندوستان کا ملک ایسا تھا کہ اس میں پتھر اور درخت پوجے جاتے تھے۔بلکہ یوں کہنا چاہیئے کہ آریہ ورت بقول آریوں کے بھی ہندوستان ہو چکا تھا۔لے کچھ بدھ اور اور قو میں مسیح علیہ السلام سے ابھی ناواقف ہیں اور ان کے پورے منکر نہیں ہوئے ہیں یا در ہے۔تمام عمدہ لوگوں سے افضل۔سے کیا تم نہیں دیکھتے اللہ تعالیٰ نے مفت تمہاری خدمت میں لگا دیا جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے۔