تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 63 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 63

تصدیق براہین احمدیہ ۶۳ دلیلوں سے ثابت ہوا۔اب یہ دونوں قو میں یا جوج روس اور ماجوج انگریز کیسے نزدیک نزدیک آ پہنچے ہیں اور بہت ہی قریب ہے کہ دونوں آپس میں الجھ پڑیں اور قرآن کریم کا یہ فرمانا۔وَتَرَكْنَا بَعْضَهُمْ يَوْمَذٍ تَمُوجُ فِي بَعْضٍ (الكهف: ١٠٠) جو ہمیشہ سے صادق ہے تمام آنکھوں کو اپنی ۱۰۰) سچائی دکھا دے۔دیکھو مکاشفات ۲۰ باب ۹ اور انہوں نے مقدس چھاؤنی اور عزیز شہر کو گھیر لیا۔تب آسمان پر سے خدا کے پاس سے آگ اتری اور ان کو کھا گئی اور تو بڑا اندیشہ کرے گا اور تو کہے گا کہ میں دیہات کی سرزمین ( وادی القری مکہ معظمہ ) پر چڑھوں گا۔میں ان پر جو چین میں ہیں اور آرام سے بستے ہیں جو شہر پنا ہیں نہیں رکھتے اور بغیر اڑ بنگوں اور پھاٹکوں کے رہتے ہیں حملہ کروں گا تا کہ تو لوٹے اور مال کو چھین لے اور تو اپنا ہاتھ ان ویرانوں پر جواب بسے ہیں اور ان لوگوں پر جو ساری قوموں سے فراہم ہوئے (دیکھو اہل مکہ ومدینہ ) جنہوں نے مال اور مویشی حاصل کئے اور جو زمین کی ناف پر بستے ہیں (ہمارے وہ پادری صاحبان جو کہ مکہ کو زمین کی ناف کہنے سے ہنستے ہیں یہاں ذرا انصاف کریں ) چلا دے۔اور سبا، دوان اور ترسیس کے سوداگر اور ان کے سارے شیر بر تجھے کہیں گے کیا تو غارت کرنے آیا۔حز قیل ۳۸ باب ۱۰-۱۳۔ہم نے یہ واقعات اس لئے لکھے ہیں اور یہ تذکرہ صرف اسی واسطے کیا ہے کہ الہام کی قدر نہ کرنے والے کچھ کچھ تو ان زبر دست پیشگوئیوں کی صداقت کا لحاظ کر کے الہامی کتابوں کی بے ادبیوں سے باز آویں اور غور کریں کہ یا جوج کے باہمی فسادات کا کب اور کس حالت اور کس زمانے میں ذکر کیا گیا جس کا ظہور آج آنکھ سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔یا جوج اور ماجوج دونوں قوموں کی نسبت بعض مصنفوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ وہ دراز گوش ہیں۔اس فقرہ کے سمجھنے میں بہت لوگوں نے جو مقدس کتابوں کی طرز کلام سے بالکل نا آشنا ہیں۔کئی غلط نتیجے نکالے ہیں مگر وہ یاد رکھیں کہ دراز گوش گدھے کو کہتے ہیں اور جو آدمی علم کے مطابق عمل نہ کرے اسے بھی الہامی زبان میں گدھے سے تشبیہ دی گئی ہے۔دیکھو قرآن میں آیا ہے۔