تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 186 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 186

تصدیق براہین احمدیہ ۱۸۶ ہے اللہ تعالیٰ اس کو کتنے دنوں میں عالم فاضل اور ریفارمر کرے گا۔پس جب ایسے کام جو بتدریج ہورہے ہیں اسی قادر مطلق سرب شکتیمان حُسن کے کلمہ کے ساتھ پیدا کر سکنے والے کی پیدائش ہے تو زمین و آسمان اور اس کے درمیانی اشیاء کا چھ روز میں پیدا ہونا کیوں محل انکار ہے۔پنجم۔اس لئے کہ زمین ، آسمان اور ان دونوں کی درمیانی تین چیزیں ہیں اور ان کی بناوٹ دو طرح پر ہے۔اول ان اشیاء کی اصل بناوٹ۔دوم ان کی ترتیب۔پس یہ چھ چیزیں ہوئیں جو چھ یوم میں پیدا ہوئیں۔یہاں یہ امر بھی یادر کھنے کے قابل ہے کہ آرمی نے بھی تمام مخلوق کے اصول اشیاء چھ چیزوں کو مانا ہے ارضی ایشیاء چہار جین کو اربعہ عناصر یا چارتت کہتے ہیں۔اور سماوی چیزیں دو۔زمین کی چار چیزیں مٹی پانی آگ ہوا سماوی دو چیزیں آکاش جسے سمایا السماء کہیئے۔اور دوسری روح جسے جیو کہتے ہیں قرآن کریم میں ایک جگہ کچھ تفصیل کی گئی ہے اسے بھی سنو۔قُلْ أَإِنَّكُمْ لَتَكْفُرُوْنَ بِالَّذِي خَلَقَ الْأَرْضَ فِي يَوْمَيْنِ وَتَجْعَلُوْنَ لَةَ انْدَادًا ذَلِكَ رَبُّ الْعَلَمِيْنَ وَجَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ مِنْ فَوْقِهَا وَبَرَكَ فِيْهَا وَقَدَّرَ فِيهَا أَقْوَاتَهَا فِي أَرْبَعَةِ أَيَّامٍ سَوَاءَ لِلسَّابِلِينَ ثُمَّ اسْتَوَى إِلَى السَّمَاءِ وَهِيَ دُخَانٌ فَقَالَ لَهَا وَلِلْأَرْضِ انْتِيَا طَوْعًا اَوْ كَرْهًا قَالَتَا أَتَيْنَا طَابِعِيْنَ فَقَضْهُنَّ سَبْعَ سَمَوَاتٍ فِي يَوْمَيْنِ وَأَوْحَى فِي كُلِّ سَمَاءِ أَمْرَهَا (حم السجدة: ۱۰ تا ۱۳) ششم۔اس لئے کہ ان چیزوں کے بنانے میں یہ نہیں فرمایا کہ تمام تمام دن اور رات میں ے تو کہہ کیا تم ایسے خدا کا کفر کرتے ہو جس نے زمین کو دودن میں پیدا کیا۔اور اس کے شریک مقرر کرتے ہو۔یہی تو عالموں کا پروردگار ہے۔پھر اس پر پہاڑ بنائے اور زمین کو برکت دی اور اشیائے خوردنی کے اس میں اندازے باندھے یہ سب کچھ چار دن میں ہوا۔حاجتمندوں کے لئے سب سامان درست ہو گیا۔پھر سماء کی جانب متوجہ ہوا ، اور وہ دخان تھا۔( یعنی اسے ٹھیک کیا) پھر اسے اور زمین دونوں کو کہا کہ خواستہ یا نخواستہ تم دونوں حاضر ہو جاؤ۔انہوں نے کہا ہم خوشی سے آتے ہیں۔( یہ ایک انداز محاورہ ہے جس کا مدعا یہ ہے کہ یہ اشیاء ہمارے مطیع فرمان ہیں اور کبھی کسی طرح ہمارے حکم سے انحراف کر نہیں سکتیں)۔پھر ان کو سات سماء مقرر کیا دو دن میں اور ہر سماء کو اس کا متعلق کام سپرد کیا۔ستیارتھ پر کاش صفحہ ۹۴ میں ہے کہ کائنات کے چھ حصے ہیں ہر حصہ کا بیان چھ شاستروں میں علیحدہ علیحدہ ہے۔