ترجمہ تفسیر صغیر کے بےمثال معنوی، لغوی اور ادبی کمالات — Page 38
میں اس کا صحیح صحیح ترجمہ کتنا دشوار ہوگا ، اس کے متعلق کچھ کہنے کی چنداں ضرورت نہیں خصوصاً جبکہ ترجمہ اردو جیسی زبان میں ہو جس کی تنگ دامانی کا چرچا ہے۔ان حالات میں جن عشاق قرآن نے پاک نیت اور مخلصانہ ارادوں کے ساتھ اور محض اپنے رب جلیل کی خوشنودی کے لیے قرآن مجید کے مکمل اردو تراجم کئے ہیں یقیناً ان کی محنت و کاوش کا کوئی ٹھکانہ نہیں اور اُن کی یہ خدمت قابل داد اور عند اللہ اجر عظیم کی مستحق ہے۔فجزاهم الله احسن الجزاء حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں۔شاہ رفیع الدین صاحب کو اس فن میں اولیت کا فخر حاصل ہے اور موجودہ زمانہ کے تمام تراجم ان کے ترجمہ کی خوشہ چینی کر کے تیار ہوتے ہیں اور مولوی نذیر احمد صاحب پہلے شخص ہیں۔جنہوں نے یہ کوشش کی ہے کہ عربی عبارت کا مفہوم اردو میں صحیح ادا کریں جس سے ترجمہ پڑھنے والا صرف برکت حاصل نہ کرے بلکہ کچھ مطلب بھی سمجھ جائے شاہ صاحب کے بعد مولوی صاحب کی محنت قابل قدر ہے۔جہاں تک اردو مفہوم کا سوال ہے موجودہ زمانے کے تراجم اسی طرح مولوی صاحب کے ترجمہ کے خوشہ چین ہیں جس طرح شاہ صاحب کے لفظی ترجمہ کے یہ ( عکسی تفسیر صغیر) یہ امر واقعہ ہے کہ حضرت امام الزمان علیہ الصلوۃ والسلام کے جو ہزار رہا انوار نمودار ہوئے ان میں یہ برکت بھی انتشار روحانیت اور نورانیت کے باعث ظاہر ہوئی کہ امت مسلمہ کی نیک استعداد میں جاگ اٹھیں دینی تفقہ