ترجمہ تفسیر صغیر کے بےمثال معنوی، لغوی اور ادبی کمالات — Page 34
استعمال کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ تفسیر صغیر میں اللہ ينتهي بهم البقی نی آیت کا یہ ترجمہ کیاگیا ہے کہ اللہ انہیں ان کی ہنسی کی سزا دیگا۔" حضرت امام راغب نے اپنی مفردات میں اس آیت کہ میہ کا یہی مطلب لکھا ہے ورنہ لفظی ترجمہ کرنے سے حضرت احدیت جلشانہ کی ذات اقدس پر سخت حرف آتا ہے۔دوسرے تراجم ) : " اللہ ہنسی کرتا ہے ان سے " زمولا نا محمود حسن صاحب شیخ الهند) "اللہ تعالیٰ ہی استہزاء کر رہے ہیں ان کے ساتھ " (مولانا شاہ اشرف علی صاحب تھانوی) اللہ ان سے استہزاء فرماتا ہے " مولانا احمد رضا خان صاحب بریلوی ) حقیقت یہ ہے کہ خود انہی کے ساتھ تمسخر ہو رہا ہے ! مولانا ابوالکلام صاحب آزاد امام الهند ) اللہ ان سے مذاق کر رہا ہے" (مولانا سید ابوالاعلیٰ صاحب مودودی) دیہ لوگ مسلمانوں کو کیا بنائیں گے حقیقت میں اللہ ان کو بناتا ہے یا رشمس العلماء مولانا ڈپٹی نذیر احمد صاحب دہلوی ) انہیں اللہ بنا رہا ہے۔" ر مولانا عیب الماحد صاحب دریا بادی مدیر صدق جدید)