ترجمہ تفسیر صغیر کے بےمثال معنوی، لغوی اور ادبی کمالات — Page 50
حضرت مصلح موعود کی تفسیر صغیر اور جماعت احمدیہ کے شائع شدہ یا آئندہ شائع ہونے والے تراجم کا صحیح مقام باسانی متعین کیا جا سکتا ہے۔سید نا و امامنا و مرشد نا حضرت امیر المومنین خلیفة المسیح الثانی الصلح الموعود (نور اللہ مرقدہ ، جماعت احمدیہ کے ذریعہ عالمگیر قرآنی حکومت کے قیام کی پر شوکت خبر دیتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں :- آج دنیا کے ہر براعظم پر احمدی مشنری اسلام کی لڑائیاں لڑرہے ہیں قرآن جو ایک بند کتاب کے طور پر سلمانوں کے ہاتھ میں تھا۔خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت اور مسیح موعود علیہ السلام کے فیض سے ہمارے لیے یہ کتاب کھول دی ہے اور اس میں سے نئے سے نئے علوم ہم پر ظاہر کئے جاتے ہیں۔دنیا کا کوئی علم نہیں جو۔اسلام کے خلاف آواز اُٹھاتا ہو اور اس کا جواب خدا تعالی مجھے قرآن کریم سے ہی نہ سمجھا دیتا ہو۔ہمارے ذریعہ سے پھر قرآنی حکومت کا جھنڈا اونچا کیا جارہا ہے اور خدا تعالیٰ کے کلاموں اور الہاموں سے یقین اور ایمان حاصل کرتے ہوئے ہم دنیا کے سامنے پھر قرآنی فضیلت کو پیش کر رہے ہیں۔گو دنیا کے ذرائع ہماری نسبت