ترجمہ تفسیر صغیر کے بےمثال معنوی، لغوی اور ادبی کمالات

by Other Authors

Page 20 of 56

ترجمہ تفسیر صغیر کے بےمثال معنوی، لغوی اور ادبی کمالات — Page 20

دوسری جگہ لکھا ہے وَمَا اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَسُول و إِلَّا إِذَا تَمَى القَى الشَّيْطَنُ فِي أَمْنِيَّتِهِ (الحج آیت ۵۳) سید نا حضرت مصلح موعود نے پہلی آیت کی رہنمائی سے دوسری آیت میں القائے شیطان سے اس کی پیدا کردہ مشکلات مراد لی ہیں اور یہ ترجمہ فرمایا۔ہے کہ:۔اور ہم نے تجھ سے پہلے نہ کوئی رسول بھیجا نہ نبی مگر جب بھی اس نے کوئی خواہش کی شیطان نے اس کی خواہش کے رستہ میں شکلات ڈال دیں " ان معنوں نے ان تمام اختراعی روایات پر خط تنسیخ کھینچ دیا ہے۔جن میں ہمارے سید و مولیٰ سید الانبیاء سيد الاحیاء امام الاصفياء ختم المرسلين فخر النبيين جناب محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات پر شیطانی القاء کی تہمت لگائی گئی اور جودشمنان اسلام کی سوچی سمجھی سازش سے اسلامی لٹریچرمی بھی راہ پاگئی ہیں۔ر دوسرے تراجم ) : ہم نے تم سے پہلے کوئی رسول اور نبی نہیں بھیجا مگر راس کا یہ حال تھا کہ جب وہ کوئی آرزو کرتا تھا تو شیطان اس کی آرزو میں (وسوسہ) ڈال دیتا تھا " (مولانا فتح محمد خان صاحب جالندھری) چھٹی مثال اللہ جل شانہ فرماتا ہے۔حَتَّى إِذَا اسْتَيْسَ الرُّسُلُ وَظَنُّوا أنهُمْ قَدْ كُذِبُوا ریوسف آیت (11) تفسیر صغیر میں اس آیت کا ترجمہ یہ کیا گیا ہے کہ :- اور جب ایک طرف تو ) رسول رانکی جانب سے نا امید ہوگئے اور دوسری