تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 85
تاریخ احمدیت۔جلد 28 85 سال 1972ء حضور انور کاربوہ کے وقار عمل کا معاینہ اس سال ربوہ میں ایک عرصہ تک ہر جمعہ کو صبح کے وقت حضرت خلیفہ المسح الثالث کے زیر ارشاد اور مجلس صحت کے زیر اہتمام جملہ انصار، خدام اور اطفال ملکر اپنے اپنے محلوں میں صفائی کی خاطر وقار عمل کرتے رہے۔حضور بھی وقتاً فوقتاً معاینہ کے لئے تشریف لے جاتے رہے۔چنانچہ مورخہ ۵ مئی ۱۹۷۲ء بھی جب وقار عمل ہو رہا تھا تو حضور مختلف محلہ جات میں تشریف لے گئے اور حضور نے کام کا معاینه فرمایا نیز کارکنان کو اہم اور قیمتی نصائح سے نوازا۔70 حضور انور کا آل ربوہ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ سے اختتامی خطاب اس سال ۵ تاے مئی کو خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے زیر اہتمام آل ربوہ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔اس ٹورنامنٹ میں سنگلز مقابلوں میں کل ۲۲ کھلاڑی شامل ہوئے اور ڈبلز میں کل 19 ٹیمیں شامل ہوئیں۔سنگلز مقابلوں میں فائنل میچ خالد محمود شاہ صاحب اور شاہد احمد سعدی صاحب کے مابین ہوا۔یہ میچ شاہد احمد سعدی صاحب نے جیت لیا۔انصار میں سنگلز کا فائنل میچ سید میر محمود احمد صاحب اور غلام باری سیف صاحب کے مابین ہوا۔یہ میچ سید میر محمود احمد صاحب نے جیت لیا۔ڈبلز میں محمد احمد صاحب انور اور غلام باری سیف صاحب اول قرار پائے۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر سیدنا حضرت خلیفہ اصبح الثالث نے ایوان محمود میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں اپنے دست مبارک سے انعامات تقسیم فرمائے اور اپنے بصیرت افروز خطاب میں بیش قیمت نصائح سے نوازا۔چنانچہ فرمایا:۔صحت کے قیام کے لئے ورزش کرنا بہت ضروری ہے۔ورزش کرنے کے نتیجہ میں بہت سے زہر جسم سے نکل جاتے ہیں۔ایک دفعہ حضرت المصلح الموعود نے قادیان میں مجھے چھ مہینے کے لئے ہائی سکول کا ہیڈ ماسٹر بنا دیا۔میں نے بڑا غور کیا اس میں حکمت کیا ہے۔دو چار باتیں میرے ذہن میں آئیں۔میں نے اپنی طرف سے ان کی اصلاح کرنے کی پوری کوشش کی۔ان دنوں مجھے بتایا گیا کہ ہائی سکول کے بعض طلباء عشاء کے بعد ادھر اُدھر پھرتے اور گپیں ہانکتے رہتے ہیں اور اس طرح اپنا وقت ضائع کرتے ہیں۔