تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 70 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 70

تاریخ احمدیت۔جلد 28 70 سال 1972ء ہیں کہ ' (۱) علماء کی کوئی سی کمیٹی مسلمان کی تعریف پیش کرنے کیلئے مقرر کی جائے تو وہ کبھی متفقہ تعریف پیش نہیں کر سکے گی۔(۲) میں علماء کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اسلامی اصولوں کی روشنی میں تعزیرات پاکستان پر نظر ثانی کر کے قوانین کا مسودہ پیش کریں تو حکومت اسے منظور کر لے گی۔۔۔محولہ بالا دونوں سوال جو وزیر اطلاعات نے اٹھائے ہیں علماء و مشائخ کے لئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتے ہیں۔خواجہ قمر الدین سیالوی بھی سیاست میں تشریف فرما ہیں۔مولانا مفتی محمود تو قومی اسمبلی کے اکابر میں سے ہیں اول تو ان کا فرض تھا کہ اس کا جواب کھڑے کھڑے وہیں دیتے لیکن اب عند اللہ وعند الناس اس کی جوابدہی ان کا فرض ہو گیا ہے۔اگر وہ مسلمان کی تعریف نہ کر سکے تو بہت سے لوگ سوچیں گے ہم مسلمان بھی ہیں یا نہیں۔58 حق یہ ہے کہ اسلام کے دین کامل ہونے کا یہ بھی ایک واضح ثبوت ہے کہ جہاں دوسرے تمام مذاہب کی آسمانی اور ان کے نبیوں اور رشیوں کی طرف سے اپنے ماننے والوں کے لئے کوئی جامع نام اور اس کی کوئی معین تعریف موجودہ مذہبی لٹریچر میں آج نہیں ملتی وہاں قرآن مجید اور حدیث نبوی میں مسلم کی معین تعریف موجود ہے مثلاً قرآن کریم میں اللہ جل شانہ فرماتا ہے۔اول: يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ فَتَبَيَّنُوا وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ اَلْقَى إِلَيْكُمُ السَّلَمَ لَسْتَ مُؤْمِنَّا تَبْتَغُونَ عَرَضَ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا فَعِنْدَ اللهِ مَغَانِمُ كَثِيرَةٌ كَذلِكَ كُنْتُمْ مِنْ قَبْلُ فَمَنَّ اللهُ عَلَيْكُمْ فَتَبَيَّنُوا إِنَّ اللهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا ( النساء: ۹۵) ”اے ایمان والو جب سفر کرو اللہ کی راہ میں تو تحقیق کر لیا کر و اور مت کہو اس شخص کو جو تم سے سلام علیک کرے کہ تو مسلمان نہیں تم چاہتے ہو اسباب دنیا کی زندگی کا سواللہ کے ہاں بہت قیمتیں ہیں۔تم بھی تو ایسے ہی تھے اس سے پہلے پھر اللہ نے تم پر فضل کیا سواب تحقیق کر لو بیشک اللہ تمہارے کاموں سے خبر دار ہے“۔(ترجمہ از علامہ شبیر احمد صاحب عثمانی ) اس آیت کریمہ کے شان نزول میں لکھا ہے۔(ترجمہ) رسول الله سلاا اینم نے ایک چھوٹا لشکر بنو ضمرہ کی طرف بھیجا جس پر حضرت اسامہ امیر تھے۔وہ ایک ایسے آدمی کو ملے جسے مرد اس بن نہیک کہتے جس کے پاس اس کا ریوڑ اور سرخ اونٹ تھا جب اس نے صحابہ کو دیکھا