تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 46
تاریخ احمدیت۔جلد 28 46 سال 1972ء صوبہ سرحد - شیخ محمد حنیف صاحب امیر جماعتہائے احمد یہ بلوچستان۔چوہدری احمد مختار صاحب امیر جماعت احمدیہ کراچی۔ڈاکٹر عبدالرحمن صاحب صدیقی امیر جماعت احمدیہ حیدرآباد ڈویژن۔مولوی محمد صدیق صاحب صدر عمومی ربوہ۔سید محمود احمد صاحب ناصر نمائندہ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ۔بریگیڈیر اقبال احمد صاحب شمیم سیکرٹری فضل عمر فاؤنڈیشن۔اس تقریب میں چار غیر ملکی طلباء نے اپنے اپنے ملک کی اس موقعہ پر نمائندگی کی ان کے نام یہ ہیں۔ظفر احمد صاحب انڈونیشیا۔محمد شمیم صاحب نجی۔ذکر اللہ ایوب صاحب نائیجیریا۔محمد یوسف صاحب یا سن گھانا۔حضور نے ان سب احباب کو شرف مصافحہ بخشا اور پھر محراب میں تشریف لے گئے۔جو نہی حضور مسجد میں داخل ہوئے ایک جانور محراب کے قریب اور چار جانور مسجد کے چاروں کونوں پر بطور صدقہ ذبح کئے گئے اور ان کا گوشت بعد میں غرباء میں تقسیم کر دیا گیا۔خطبہ جمعہ کے لئے لکڑی کا ایک نیا بلند منبر بنوایا گیا تھا۔جو محراب میں موجود تھا۔دوسری اذان کے بعد جو بشارت اللہ صاحب (مہاجر قادیان) نے دی حضور منبر پر رونق افروز ہوئے اور ایک نہایت بصیرت افروز خطبہ ارشاد فرمایا۔اس پر معارف خطبہ میں حضور نے فرمایا کہ آج ہمارے دل اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا سے لبریز ہیں کہ اس نے ہمیں ایک نئی اور بڑی اور اچھی مسجد عطا فرمائی ہے۔در اصل صرف تین مساجد ہیں جنہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مساجد کہا جا سکتا ہے باقی سب مساجدان کے اظلال ہیں۔تم اپنی نیتوں کو ایسا بناؤ کہ وہ ہمیشہ تعمیر بیت اللہ کے مقاصد کی طرف متوجہ اور مائل رہیں۔36 مسجد اقصیٰ کے اہم اور دلچسپ کو الف ربوہ کی اس عالیشان مرکزی مسجد کے بعض اہم کوائف کا تذکرہ دلچسپی سے خالی نہ ہوگا۔یہ عظیم الشان مسجد ستر ہزار مربع فٹ میں تعمیر کی گئی۔افتتاح تک اس کی تعمیر پر کم و بیش ۱۵ لاکھ روپیہ خرچ ہوا۔اس مسجد کی تعمیر کا فیصلہ ۱۹۶۵ء کی مجلس مشاورت میں حضرت مصلح موعود کے عہد خلافت میں کیا گیا تھا۔اس کی تعمیر کے اکثر و بیشتر اخراجات سلسلہ کے نہایت مخلص، فدائی اور مخیر بزرگ شیخ محمد صدیق صاحب آف کلکتہ نے برداشت کئے مگر اپنی زندگی میں انہوں نے اپنا نام ظاہر کرنا گوارا نہیں فرمایا تعمیر کے اخراجات اندازے سے بڑھ گئے تھے اس لئے محمد صدیق بانی صاحب کی وفات کے بعد باقی کے کچھ اخراجات شیخ عبدالمجید صاحب آف کراچی نے ادا کئے۔37) مسجد کا مین ہال بغیر ستونوں