تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 426
تاریخ احمدیت۔جلد 28 426 سال 1972ء جماعتوں کو تعلیمی و تربیتی مسائل سے آگاہ کرنے کے علاوہ ان کے سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے۔دورہ جات میں عزیزم مکرم مجید احمد صاحب سیالکوٹی اور کیپٹن ڈاکٹر عمر الدین صاحب سدھو بھی شامل رہے۔دوروں کا یہ پروگرام کئی لحاظ سے بہت ہی شاندار ثابت ہوا اور جماعتی تبلیغ اور استحکام اور نصرت جہاں فنڈ کے وعدوں اور ان کی وصولی میں بہت محمد ثابت ہوا۔اس عرصہ میں مکرم ڈاکٹر عمر الدین صاحب و مکرم ڈاکٹر عزیز احمد صاحب چوہدری اور مکرم مولوی روشن دین صاحب کے ہمراہ ابادان جماعت کا دورہ کیا گیا اور دیگر جماعتی مصروفیات کے علاوہ ایک اہم تقریب ایک غیر از جماعت عورت کی طرف سے جماعت کو ایک پختہ اور نہایت شاندار مسجد پیش کرنے کے سلسلہ میں تھی۔اس موقعہ پر ایک جلسہ بھی ہوا۔نائیجیریا میں خدام الاحمدیہ کی تنظیم کو مؤثر طور پر قائم کرنے کے لئے خدام الاحمدیہ کی کانسٹیٹیوشن (دستور اساسی) کی اشاعت کا انتظام کیا گیا اور بڑی بڑی جماعتوں میں انتخابات منعقد کئے گئے تا کہ ایسے عہدیداران منتخب ہوں جو اس تنظیم کو بہتر رنگ میں چلا سکیں۔۴ جون کو صدر پاکستان جناب ذوالفقار علی بھٹو مختصر دورہ پر لیگوس میں تشریف لائے ان کی آمد پر جماعت احمدیہ کی طرف سے ایک نہایت ہی شاندار استقبال ائیر پورٹ پر کیا گیا۔لیگوس اور دیگر ملحقہ جماعتوں کے احباب کافی تعداد میں ائیر پورٹ پر رنگ برنگے لباسوں میں بینر اور پلے کارڈ لئے کھڑے تھے۔خاکسار نے مکرم صدر بھٹو صاحب کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالے اور ان کو جماعت کی طرف سے خوش آمدید کہا۔صدر پاکستان کو تحریری استقبالیہ بھی پیش کیا گیا۔اسی طرح کا نو اور مثا کی جماعتوں کی طرف سے بھی ان کو بذریعہ ٹیلیگرام اور خطوط خوش آمدید کہا گیا۔جماعت کے استقبال کی خبر ٹی وی اور اخبارات میں نمایاں طور پر شائع ہوئی۔113 ۱۴ جولائی ۱۹۷۲ء کو مولوی محمد اجمل صاحب شاہد نے لیگوس (LAGOS) میں ایک پریس کا نفرنس منعقد کی جس میں احمدیہ مشن کی پنجاہ سالہ جوبلی منانے کا اعلان کیا اور قرآن مجید کی علمی نمائش، کلام اللہ کی تقسیم اور یورو بازبان میں اس کی اشاعت کا تفصیلی پروگرام پیش کیا۔مشن کی طرف سے سب نمائندگان کو قرآن مجید کا تحفہ پیش کیا گیا۔کانفرنس کی خبر ملک کے تمام اخبارات میں جلی طور پر فوٹو کے ساتھ اشاعت پذیر ہوئی۔اسی شب ٹی وی پر اس کا نظارہ دکھایا گیا جس سے پورے ملک کو جماعت احمدیہ کی روز افزوں دینی مساعی اور آئندہ پروگرام کا علم ہوا۔ڈھومی (Republic of Benin) میں ایک مختصر جماعت کا قیام عمل میں آچکا تھا۔وکالت