تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 420
تاریخ احمدیت۔جلد 28 420 سال 1972ء نا کھیر یا میں مجلس نصرت جہاں آگے بڑھو پروگرام کے تحت احمد یہ میڈیکل سنٹر کا سرکاری طور پر افتتاح مورخه ۴ فروری ۱۹۷۲ء کو بکورو کے مقام پر عمل میں آیا۔احمد یہ میڈیکل سنٹر بکورو کا افتتاح حکومت نائیجیریا کے ہیلتھ کمشنر صاحب نے فرمایا اور اس موقع پر انہوں نے انسانی ہمدردی کے اس کا رنامہ پر جماعت احمدیہ کی نہایت اچھے الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے فرمایا:۔ہمیں احمدیہ مسلم مشن کا ممنون ہونا چاہئے کہ اس نے قربانی کرتے ہوئے یہ کلینک انسانیت کی بہبود کی خاطر مہیا کیا ہے۔جس کی ہمیں اشد ضرورت تھی۔ہماری سٹیٹ میں ۸ ہسپتال ہیں جو اسی طرح مختلف پرائیویٹ تنظیموں سے منظم کروائے گئے ہیں جہاں تک ممکن ہوسکا ہم اس طبی میدان میں پرائیوٹ اداروں کی کوششوں کو کامیاب کریں گے۔ان چند الفاظ کے ساتھ میں اس کلینک کے افتتاح کا اعلان کرتا ہوں اور یہ امید کرتا ہوں کہ ہم اس سے کما حقہ فائدہ اٹھائیں گے۔ایک بار پھر میں احمد یہ مشن کا نہایت شکر گزار ہوں کہ اس نے طبی میدان میں ایک بڑا مفید کام شروع کیا ہے۔106 66 اس میڈیکل سنٹر کی افتتاحی تقریب میں ۳۳۰ مہمانوں نے شرکت کی۔اس کے علاوہ ممتاز مہمانوں میں حکومت نائیجیریا کے متعدد حکام ، دو مستقل سیکرٹری، ڈاکٹر نائیک وائس چانسلر لیگوس یو نیورسٹی نے شرکت کی۔اس افتتاحی تقریب کی خبر ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے بھی نشر ہوئی۔107 فضل عمر احمد یہ سیکنڈری سکول کی تقریب سنگ بنیاد نائیجیریا کی نارتھ ویسٹرن سٹیٹ کے گساؤ شہر میں گذشتہ سال نصرت جہاں آگے بڑھو سکیم کے تحت فضل عمر احمد یہ سیکنڈری سکول کا قیام عمل میں آیا جو اس سکیم کے تحت نائیجیریا میں پہلا سکول تھا۔لہذا اس سکول کی مستقل عمارت کے سنگ بنیادرکھنے کی تقریب کی تاریخ ۲۲ مارچ ۱۹۷۲ء مقرر کی گئی۔سکول کی عمارت کا سنگ بنیا درکھنے کے لئے حکومت کی طرف سے کمشنر تعلیم الحاج ابراہیم گساؤ کو نمائندہ مقرر کیا گیا۔چنانچہ مہمان خصوصی کی آمد سے قبل حکومت کے حکام اور معززین شہر جمع ہو گئے جن میں وزارت تعلیم کے پیرا ماؤنٹ سیکرٹری الحاج محمد بیلو، چیف ایجوکیشن آفیسر، انچارج ٹیچر ٹریننگ سکولز ، انچارج پلاننگ کونسل لوکل اتھارٹی آف سوکوٹو (Sokot0 ) جو سلطان آف سوکوٹو کے صاحبزادے ہیں۔ملٹری کمانڈنگ آفیسر گوساؤ (Gusau) سکاؤٹ کمشنر سکولوں کے پرنسپلز اور دیگر