تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 406
تاریخ احمدیت۔جلد 28 406 سال 1972ء کی۔ایک نکاح کے موقع پر خطبہ میں نوجوانوں کو سینما بینی کی لعنت سے بچنے کی طرف توجہ دلائی۔ایک خطبہ جمعہ میں نو جوانوں کو نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی جس کا اچھا نتیجہ نکلا اور نو جوان مسجد میں نظر آنے لگے۔ممباسه مشن : مبلغ ممباسہ مکرم منیر الدین احمد صاحب لکھتے ہیں کہ Matuga سکول میں دو امریکن میاں بیوی بائیبل پڑھاتے ہیں انہیں اسلامی اصول کی فلاسفی (انگریزی) پڑھنے کے لئے دی تعطیلات کے دوران مسجد میں ٹھہرنے والے نوجوان نے بیعت کر لی۔اس کے علاوہ ۴۸ بیعتیں کروائی گئیں۔کسوموں مشن کے انچارج مکرم مولوی محمد عیسی صاحب نے بفضلہ تعالیٰ مندرجہ ذیل مقامات کا دورہ کیا۔Maragoli، Butere، Kisa، Matawa،Ugenya اور Mautuma۔ایک دوست نے Shibinga کی نئی جماعت کیلئے مسجد کی خاطر پلاٹ دیا ہے۔آپ نے اس پلاٹ کی پیمائش کی اور نشانات لگائے۔آپ کے ساتھ معلم میسی صاحب اور معلم حسن رشیدی صاحب بھی تھے۔طالبعلم رجب شعبان کو Butere، Shianda، Matawa کی جماعتوں کے دورہ پر آپ نے بھجوایا۔مورخہ ۲۵ جون کو Jebrok (خیر وک) میں تمام جماعتوں کے نمائندوں کا ماہانہ اجلاس ہوا۔جس میں دیگر امور کے علاوہ یہ بھی فیصلہ ہوا کہ یکم ظہور/ اگست سے ۱۵ ظہور تک Matawa جماعت میں ایک تربیتی کلاس منعقد کی جائے۔جس میں تمام جماعتوں کے دوست شامل ہوں اس کلاس میں شامل احباب کو ابتدائی دینی معلومات بہم پہنچائی جائیں گی۔98 گیمبیا سید نا حضرت خلیفہ المسح الثالث نے ۴ مئی ۱۹۷۰ء کو باتھرسٹ (Bathurst) میں جماعت احمد یہ گیمبیا کی پہلی درسگاہ احمد یہ نصرت ہائی سکول کا سنگ بنیا درکھا تھا۔۲۰ ستمبر ۱۹۷۱ ء کو اس میں با قاعدہ کلاسیں جاری کر دی گئیں۔سکول کے پہلے پر نسپل جناب نسیم احمد صاحب ایم۔ایس ہی۔بی۔ایڈ مقرر ہوئے اور طالبات کی نگرانی کے فرائض ان کی بیگم محترمہ نگہت ناصر صاحبہ ایم ایس سی انجام دینے لگیں۔سکول کی شاندار عمارت پایہ تکمیل کو پہنچی تو اس سال ۱۷ مارچ ۱۹۷۲ (الفضل مورخہ ۹ مئی