تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 403 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 403

تاریخ احمدیت۔جلد 28 403 سال 1972ء کر رہے ہیں اور ہماری جماعت کی کہاں کہاں شاخیں ہیں اور کتنے مبلغ ہیں۔مبلغین کے علاوہ بعض احمدی احباب نے اس موقعہ پر ہاتھ بٹایا اور سٹال پر باری باری حاضر رہے۔شو میں شیعہ حضرات کا سٹال بھی تھا جنہوں نے بچوں کے لئے ایک سوالنامہ جاری کیا۔جس کے حل پر ایک احمدی بچے خرم بیگ صاحب ابن اکرم بیگ صاحب نے پہلا انعام ۱۰۰ روپے کا حاصل کیا جس میں سے ہیں مسجد کو دے دیئے۔ممباسہ کے علاوہ نیروبی شو میں بھی احمد یہ سٹال موجود تھا۔مولانا جمیل الرحمن صاحب کا ہاتھ بٹانے کے لئے مولوی منیر الدین احمد صاحب اور مولوی محمد عیسی صاحب نیروبی پہنچ گئے۔اس سٹال کے ذریعہ سے بھی بھاری خلقت تک احمدیت کا پیغام پہنچا جس میں ہر مذہب وملت اور ہر رنگ ونسل کے لوگ شامل تھے۔سٹال پروزیر رسل و رسائل مسٹر نگالہ MR۔NGALA اور مسٹر جہازی بھی تشریف لائے۔مؤخر الذکر نے متعدد کتب خریدیں۔۷۵ / ۷۷۵ شلنگ کا لٹریچر فروخت ہوا۔مولانا جمیل الرحمن صاحب نے اس سال متعدد اہم شخصیات تک پیغام حق پہنچایا اور لٹریچر دیا۔مثلاً کینیا نیوز ایجنسی کے انفارمیشن آفیسر ، پی آئی اے کے افریقن نمائندے مسٹر الکندی۔ہر اتوار کو عبدالعزیز صاحب بٹ ایسٹلے میں اور مزے عنبر اور محمود وصاحب پوموانی لٹریچر تقسیم کرنے میں کوشاں رہے۔۱۳ مئی ۱۹۷۲ء کو انہوں نے جماعتی نمائندوں کا ماہانہ اجلاس کسوموں مشن میں بلایا۔۳۰ نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کی کارروائی بعد نماز مغرب شروع ہو کر صبح کے تین بجے تک جاری رہی۔درمیان میں صرف نماز عشاء اور کھانے کا وقفہ دیا گیا۔بعدہ نماز تہجد ادا کی گئی۔بعد نماز فجر درس القرآن اور پھر ناشتہ کے بعد دوست اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے۔Butere کے نزدیک ایک دوست کے گھر جلسہ ہوا۔مولوی محمد عیسی صاحب معلم حسن کے ہمراہ اس تقریب میں شامل ہوئے۔۵ افراد نے بیعت کی معلمین اپنے اپنے علاقوں میں تبلیغی و تربیتی کاموں میں مصروف رہے۔مولوی محمد عیسی صاحب نے مندرجہ ذیل مقامات کا دورہ کیا۔Kisa_Butere_Ugenya۔Maragoli_Matawa اور Mautuma۔ایک دوست نے Shibinga کی نئی جماعت کے لئے مسجد کی خاطر پلاٹ دیا۔آپ نے اس پلاٹ کی پیمائش کی اور نشانات لگائے۔آپ کے ساتھ معلم حمیسی صاحب اور معلم حسن رشیدی صاحب بھی تھے۔رپورٹ کے مطابق اگلے ماہ خدا کے اس گھر کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مولوی محمد عیسی صاحب کسوموں کے علاوہ اس سال کے آخر میں چند ماہ کے