تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 400 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 400

تاریخ احمدیت۔جلد 28 کیلئے مدعو کیا گیا۔400 سال 1972ء متعدد افراد نے اخبار ٹائمز کے بارہ میں کہا کہ اس میں عیسائیت کے خلاف جارحیت کی پالیسی پر عمل ہو رہا ہے۔یہ اعتراض ایک کیتھولک پادری نے بھی کیا۔اس پر ایسے لوگوں کو ماہ امان (مارچ ) کے اداریے کا حصہ مکمل "OPEN TO ALL" دکھایا اور کہا کہ آپ عیسائیت کے حق میں یا اسلام پر اعتراض کے رنگ میں مضامین لکھیں۔ہم ٹائمز میں شائع کریں گے۔ہاں تحریر میں گالی گلوچ نہ ہو۔اس پر مذکورہ عیسائی پادری نے تعجب کا اظہار کیا اور اخبار کا سال کا چندہ ادا کیا۔ان پادری صاحب اور بعض دیگر لوگوں کا خیال ٹائمز میں مضامین لکھنے کا ہے۔بے شک لکھیں۔اس طرح ہمیں جوابات دے کر ان کے شکوک دور کرنے کا موقع میسر آئے گا۔فرسٹ آل افریقہ ٹریڈ فئیر میں خاکسار ایک دن گیا اور سینکڑوں پمفلٹ تقسیم کئے۔پہلے عربی و فرنچ بولنے والے ممالک کے سٹالوں پر گیا۔ان سے گفتگو کی اور عربی و فرنچ لٹریچر پیش کیا۔اسلامی افریقی ممالک کے سٹالوں پر خاص طور پر ہمارے لٹریچر کا خیر مقدم کیا گیا۔سٹالوں پر چکر لگانے کے بعد پبلک میں انگریزی اشتہارات بکثرت تقسیم کئے۔اس نمائش میں دو احمدی نوجوان مکرم حسین صالح صاحب اور مکرم سعید جمان صاحب بطو ر تر جمان ( برائے عربی ) کام کرتے رہے۔Starehe Boys Centre میں خاکسار حسب سابق با قاعدگی سے ہفتہ میں دو بار مسلم طلبہ کو دینیات پڑھانے کیلئے جاتا رہا۔پڑھانے کے علاوہ لٹریچر بھی تقسیم کیا۔ایک ٹیچر اسلام میں دلچسپی لیتا رہا۔نیز Pumwani اور Kariakoo مارکیٹ میں بھی سواحیلی اخبارات تقسیم کئے گئے۔بیرونی کام کے علاوہ مشن ہاؤس میں آنے والے زائرین سے تبادلہ خیالات کیا گیا۔انہیں لٹریچر دیا گیا۔نیز بعد نماز مغرب درس ملفوظات اردو و سواحیلی میں دیا جا تا رہا۔ایک اثنا عشری نوجوان ہفتہ میں دو بار عربی پڑھنے کے لئے آتا رہا۔اس سے مختلف مواضیع پر گفتگو بھی ہوئی اس نے لٹریچر خریدا۔اخبار احمد یہ نیروبی اسی پرچہ میں کسوموں اور ممباسہ مشن کی نسبت لکھا ہے :۔مکرم مولوی محمد عیسی صاحب نے مارا گولی، یالا ، مٹاوا، جبروک، کیسا، اسیمبو اور Ugenya کی جماعتوں کے متعدد بار دورے کئے۔مورخہ ۱۲ مارچ کو تمام جماعتوں کے نمائندوں کا اجلاس مٹاوا جماعت میں ہوا۔دس جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی مختلف موضوع زیر بحث آئے تبلیغی وفود بھجوانے کا پروگرام طے پایا جس کے مطابق مکرم عبد الرحمن صاحب جنرل سیکرٹری جماعت بٹیرے