تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 394 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 394

تاریخ احمدیت۔جلد 28 394 سال 1972ء آکر ہماری مدد فرماتے رہے اور اپنے وقت اور مال کی قربانی کرنے کی انہیں تو فیق ملتی رہی۔آخر میں مولوی محمد صدیق صاحب نے آیت کریمہ ان المساجد الله۔۔۔الخ اور وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ منع مساجد الله۔۔الخ کی تلاوت کر کے اسلام میں مسجد کا مقام اور حکمت وافادیت واضح کی اور سب احباب اور حاضرین اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔نیز مسجد کی بعض ضروریات کے لئے چندہ کی اپیل کی جس کے نتیجہ میں تقریباً دوسو پچاس ڈالر خدا کے فضل سے اسی وقت جمع ہو گئے۔92 مولوی محمد صدیق صاحب انچارج مشن نجی نے مارچ ۱۹۷۲ء میں صووا کے میئر جناسی آرمیکو سلائو (CR) Macu Salato) کو انگریزی ترجمہ قرآن اور دوسرا اسلامی لٹریچر تحفتہ پیش کیا۔اس تقریب کی نمایاں تصویر اخبار نجی ٹائمز“ نے امارچ ۱۹۷۲ء کی اشاعت میں دی۔جزائر ٹونگا کے بادشاہ کو تبلیغ اسلام امسال ۱۹۷۲ء میں ٹونگا کے بادشاہ اور ملکہ نبی میں پہلی مرتبہ اپنے آفیشل خیر سگالی دورے پر تشریف لائے۔جس پر مبلغ انچارج نجی نے مکرم محمد صدیق صاحب امرتسری نے شاہ ٹونگا کولکھا کہ آپ کی نجی میں آمد پر ہم ممبران احمدیہ مسلم جماعت نبی آپ کو خوش آمدید کہنے کے لیے آپ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔موصوف اس ملاقات کے بارہ میں تحریر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ پہلے سے طے کردہ پروگرام کے مطابق شاہ ٹونگا کی نجی میں آمد پر وزیر اعظم موصوف کے بنگلہ پر جماعت احمدیہ نبی کے وفد کی ان سے ملاقات ہوئی۔شاہ ٹونگا بالقابہ نے خود دروازے پر تشریف لا کر وفد کا استقبال کیا اور اندر لے جا کر بٹھایا۔موصوف نے اس موقع پر بادشاہ اور ملکہ محترمہ کو مخاطب کرتے ہوئے ایڈریس انگریزی زبان میں پڑھا جس میں انہیں احمدیت کا تعارف کروایا گیا اور ترجمہ قرآن کریم کے دو مختلف مگر تازہ ایڈیشن اور چند دیگر اسلامی کتب پیش کیں نیز انہیں عالمگیر مصلح کے ظہور ، قرآن کریم کی تعلیم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بائیبل کی پیشگوئیاں سنائیں۔اس موقع پر موصوف نے انہیں اسلام قبول کرنے کی دعوت دی۔نیز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات کا ذکر کیا۔آپ کے اس ایڈریس کے بعد قرآن کریم و دیگر کتب احتراماً کھڑے ہو کر وصول کرنے کے بعد فرمایا میں آپ کے اس دلچسپ ایڈریس اور قرآن کریم اور دیگر مقدس تحائف مجھے پیش کرنے پر