تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 395 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 395

تاریخ احمدیت۔جلد 28 395 سال 1972ء آپ کی جماعت کے ممبران کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کرتا ہوں۔93 سید نا حضرت خلیفہ امسیح الثالث کے حکم سے جزائر فجی میں تبلیغی سرگرمیوں کو وسیع تر کرنے کے لئے مولوی غلام احمد صاحب فرخ ۲۲ جون ۱۹۷۲ء کو بذریعہ ہوائی جہاز پاکستان سے ناندی پہنچے۔فضائی مستقر پر مولوی محمد صدیق صاحب امرتسری نے نجی کے دوسرے مخلصین جماعت کی معیت میں ان کا استقبال کیا۔ناندی (Nandi) لٹو کا (Lautoka) اورصووا (Suva) ( دار الحکومت نجی) کی جماعتوں نے آپ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب اور اجتماعات کا انتظام کیا جس سے مولوی محمد صدیق صاحب اور مولوی غلام احمد صاحب فرخ نے خطاب فرمایا اور سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔ے جولائی کو دونوں مرکزی مبلغین تعارفی دورے کے سلسلہ میں جزائر فجی کے دوسرے بڑے جزیرہ و مینولیو (Vanua Levu ) تشریف لے گئے اور اس کے دارالحکومت لمباسہ (Labasa) اور جزیرہ کے طول وعرض میں پھیلی ہوئی دوسری جماعتوں میں جلسہ عام منعقد کئے اور لٹریچر تقسیم اور فروخت کرنے کا موقع ملا۔دورے کے بعد یہ دونوں حضرات صووا (Suva) آگئے۔مولوی محمد صدیق صاحب امرتسری یہیں رہے اور مولوی غلام احمد صاحب فرخ کو مغربی حلقہ کی احمدی جماعتوں کی نگرانی سپرد ہوئی اور مرکز ناندی (Nandi) تجویز ہوا۔آپ نے اولین فرصت میں ناندی (Nandi) کے علاوہ لٹو کا (Lautoka)، مارو اور با کی جماعتوں کے متعدد دورے کئے اور ہندو، سکھ، عیسائی اور فجنین معززین سے انفرادی ملاقاتیں کر کے پیغام حق پہنچایا اور ہر جماعت میں متعدد اجتماعات اور جلسے کئے اور اسلام کے فضائل، ہستی باری تعالیٰ کے دلائل، فضائل قرآن، صداقت مسیح موعود علیہ السلام، برکات خلافت ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارفع مقام اور سیرت طیبہ اور اسلام کا عالمگیر غلبہ کے موضوعات پر روشنی ڈالی۔۲۸ جون ۱۹۷۲ء کو دونوں مرکزی مبلغین نے مصری سفیر متعینہ کیمبرا ( Canberra) آسٹریلیا سے تبلیغی ملاقات کی اور جماعت احمدیہ کی عالمگیر دینی خدمات سے متعارف کرانے کے علاوہ سفارت خانے کی لائبریری کے لئے جماعتی لٹریچر بھی پیش کیا جسے انہوں نے بخوشی قبول کیا۔موصوف اپنے سرکاری دورہ پر منبی آئے ہوئے تھے اور صووا (Suva) کے ایک بڑے ہوٹل میں فروکش تھے۔مولوی غلام احمد صاحب فرخ اپنی پندرہ روزہ رپورٹ (از ۱۶ تا ۳۱ / اگست ۱۹۷۲ء) میں تحریر فرماتے ہیں:۔ا۔اس دوران حسب ذیل جماعتوں اور مقامات کا دورہ کیا۔صودا، مارو، ناندی اور لٹو کا کے دورہ