تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 384
تاریخ احمدیت۔جلد 28 384 سال 1972ء السلام کی شبیہ مبارک دکھاتے ہوئے بتایا کہ اب یہ پیشگوئیاں اس مامور من اللہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے دعوئی کے مطابق پوری ہو چکی ہیں اب کوئی مسیح آسمان سے نہیں آئے گا وغیرہ وغیرہ۔تقریباً پندرہ منٹ کی اس دلچسپ گفتگو کے بعد محترم امیر صاحب سے بھی ملاقات کرائی گئی۔چنانچہ مولا ناشس صاحب امیر جماعت سیرالیون مشن نے دوستانہ ماحول میں جماعتی ترقی اور مشن کی مصروفیات اور کارکردگی سے آگاہ کیا۔اجتماعی طور پر جبکہ لوگ گروپس کی شکل میں ہمارا سٹال دیکھنے آتے تھے تو ہم میں سے کوئی نہ کوئی لاؤڈ سپیکر پر کسی ایک اہم اور دلچسپ موضوع پر لیکچر دیتا اور لوگ ہمہ تن گوش سنتے رہتے۔یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ بعض مسیحی مناد اور مذہبی لوگ باقاعدہ ٹیپ ریکارڈر کے ذریعہ ہماری تقاریر بھی ریکارڈ کر کے لے جاتے رہے۔میلہ کے ان مصروف دنوں میں اخبارات، ریڈیو، ٹیلیویژن اور انفرمیشن کے نمائندگان کو بھی انٹرویو دیئے گئے اور باقاعدہ ریڈیو، اخبارات اور ٹیلیویژن پر ہمارے سٹال کو خراج تحسین پیش کیا جاتا رہا۔اس طرح یہ سلسلہ سارا دن جاری رہتا۔چاروں دن یہی پروگرام دو ہرایا جاتا اور ہر ممکن اسلام و احمدیت کی تبلیغ کا کام جاری رہا جسے بالخصوص مسلمانوں نے نہایت پسند کیا کیونکہ صرف ہمارا ہی ایک بک سٹال تھا جو کہ یہاں تمام مسلمانوں کی نمائندگی دیگر عیسائی سٹالوں کے ساتھ کر رہا تھا۔نیز اسلام و احمدیت کی تبلیغ نہ صرف زبانی یا لاؤڈ سپیکر کی مدد سے کی گئی بلکہ سینکڑوں افراد نے اسلام کے متعلق اپنی پسند کا لٹریچر خرید کیا بالخصوص مرکز سے آمدہ نئے قرآن مجید بہت پسند کئے گئے اور بیسیوں قرآن مجید فروخت ہوئے۔اس کے علاوہ ہزاروں افراد کو مفت لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔تبلیغ کے علاوہ تربیتی طور پر اس بات کا بھی اہتمام کیا گیا کہ سٹال میں ہی نماز باجماعت ہو چنانچہ ہر نماز کے وقت لاؤڈ سپیکر سے خوش الحانی سے جب اذان دی جاتی تو کثیر تعداد میں لوگ سٹال کی طرف بڑھتے اور اذان سنتے۔بعض لوگ نماز میں بھی شامل ہو جاتے اس طرح قولاً وفعلاً خصوصاً مسلمان طبقہ پر کافی اچھا اثر ہوا۔83 جماعت احمد یہ سیرالیون کی چوبیسویں سالانہ کانفرنس جماعت احمد یہ سیرالیون کی چوبیسویں سالانہ کانفرنس بھی احمد یہ سیکنڈری سکول بو کے وسیع و عریض ناصر ہال میں ۲۰۔۲۱-۲۲ دسمبر ۱۹۷۲ ء کو منعقد ہوئی جس میں ملک کے کونے کونے میں