تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 385 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 385

تاریخ احمدیت۔جلد 28 385 سال 1972ء پھیلی ہوئی مخلص جماعتوں نے شرکت کی اور مالی ایثار اور قربانیوں کا ایمان افروز مظاہرہ کیا۔(۲۰ دسمبر ) کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں مولوی بشیر احمد صاحب شمس انچارج مشن و امیر جماعت سیرالیون نے کانفرنس کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔بعد ازاں جنرل سیکرٹری الحاج محمد کمانڈ ا بونگے نے مشن کی رپورٹ سالانہ ۱۹۷۲ء پیش فرمائی۔دوسری نشست کی صدارت کے فرائض جماعت احمد یہ سیرالیون کے نیشنل پریذیڈنٹ آنریبل پیراماؤنٹ چیف ناصر الدین گمانگا ممبر پارلیمنٹ نے ادا کئے اور جناب عبد السلام صاحب ظافر ( ٹیچر عربی و دینیات سیکنڈری سکول جورو) نے اسلام میں خلافت کے موضوع پر اور مولوی سید منصور احمد صاحب بشیر مربی سلسلہ فری ٹاؤن نے اخلاقی اور معاشرتی اقدار اسلامی نقطہ نظر سے“ کے موضوع پر معلومات افروز تقریریں کیں۔(۲۱ دسمبر ) اس روز پہلے اجلاس میں سردار مقبول احمد صاحب ذبیح ، ڈاکٹر امتیاز احمد صاحب چوہدری اور مولوی نظام الدین صاحب مہمان نے مختلف اہم موضوعات پر روشنی ڈالی جس کے بعد جناب ایس اے معید سفیر پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ انہیں جماعت احمدیہ کے اس منظم اجتماع میں شرکت کر کے بہت خوشی ہوئی ہے اور وہ افراد جماعت کے نظم وضبط اور جوش و خروش سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔آپ نے بتایا کہ انہیں یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی ہے کہ ان کے ہم وطن پاکستانی سیرالیون میں گرانقدر تعلیمی اور طبی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔بر عظیم جنوب مغربی ایشیا میں امن کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے جناب ایس اے معید نے تفصیل کے ساتھ پاکستان کے حالات پر روشنی ڈالی۔آپ نے مشن کے لئے اپنی جیب سے یکصد ڈالر کا عطیہ بھی دیا۔سفیر پاکستان کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے مشن کے جنرل سیکرٹری الحاج بونگے نے سفیر موصوف کو یقین دلایا کہ پاکستان کے بیج ، جائز اور منصفانہ موقف کی آپ نے جس رنگ میں وضاحت کی ہے حاضرین نے اسے بخوبی سمجھ لیا ہے اور کانفرنس کے اختتام پر یہ اصحاب اپنے اپنے مقام پر اس موقف کی ترجمانی کریں گے۔چونکہ حاضرین ملک کے کونے کونے سے آئے ہیں اس لئے یقین واثق ہے کہ مظلوم کی آواز ملک کے کونے کونے میں نشر ہوگی۔سفیر پاکستان نے اس موقعہ پر احمد یہ مسلم سیکنڈری سکول ”بو بھی دیکھا اور بیالوجی ، کیمسٹری اور فزکس کی تجربہ گاہیں ساز و سامان اور تدریس سے متعلق امور سے آگاہی حاصل کی۔وقت رخصت آپ نے سکول کے لاگ بک پر انتہائی تعریفی کلمات رقم فرمائے۔84