تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 383
تاریخ احمدیت۔جلد 28 383 سال 1972ء ۱۳ سے ۱۶ دسمبر ۱۹۷۲ ء تک کینما شہر میں روائتی شان کے ساتھ قومی میلہ منعقد ہوا جہاں جماعت احمد یہ سیرالیون نے شاندار احمد یہ بک سٹال قائم کر کے نہایت خوش اسلوبی سے ہزاروں باشندوں تک پیغام حق پہنچانے کی سعادت حاصل کی۔مولوی عزیز الرحمن صاحب خالد مبلغ سیرالیون تحریر فرماتے ہیں :۔سیرالیون میں حسب دستور ماہ دسمبر میں میلہ منعقد ہوا۔یہ میلہ ۱۳ دسمبر سے ۱۶ دسمبر ۱۹۷۲ء تک لگاتار چار دن کی نما شہر میں جاری رہا۔اس میلہ کا افتتاح بالعموم صدر مملکت یا نائب صدر رسمی طور پر کرتے ہیں جس کے لئے وسیع اور کشادہ جگہ مزین کی جاتی ہے۔اس عظیم اور اہم تقریب کے انعقاد کے سلسلہ میں احمدیہ مشن کینما کی طرف سے محترم امیر صاحب کے ارشاد کی تعمیل میں دو ماہ قبل ہی احمد یہ بک سٹال کی تیاری خاکسار نے شروع کر رکھی تھی۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس سلسلہ میں خاکسار کے ساتھ مکرم الحاج مولوی مقبول احمد صاحب ذبیح انچارج بومشن اور مکرم صفی الرحمن صاحب خورشید انچارج روکو پر مشن نے نہایت محنت سے کام سرانجام دیا۔اس میلہ کی اہمیت کے پیش نظر مکرم امیر صاحب مولانا بشیر احمد صاحب شمس بھی ایک دن قبل بذریعہ طیارہ فری ٹاؤن سے کینما تشریف لے آئے۔خاکسار نے مکرم مولوی صفی الرحمن صاحب خورشید کی معیت میں ہوائی مستقر پر ان کا استقبال کیا۔افتتاح کے روز مکرم امیر صاحب نے بعض ضروری ہدایات دیں اور سارا دن بک سٹال میں تشریف فرما ر ہے۔باقاعدہ افتتاح کے بعد ہمارے سٹال کو دیکھنے کے لئے سیرالیون کے نائب صدر مسٹر ایس۔آئی۔کروما جو کہ وزیر اعظم کے عہدہ پر بھی فائز ہیں دیگر سرکاری حکام کے ساتھ تشریف لائے۔اس موقع پر محترم امیر صاحب نے احمد یہ مشن کی طرف سے انہیں اسلامی کیلنڈر ۱۹۷۳ء کے علاوہ چند کتب بھی تحفہ پیش کیں جو کہ بخوشی قبول کر لی گئیں۔ان کے علاوہ سٹیٹ منسٹر اینڈ لیڈر آف دی ہاؤس مسٹر الیں۔بی۔جانے (۔Mr۔S۔B Janeh) ،صوبائی وزراء، ہائی کمشنر ز اور بشپ آف دی رومن کیتھولک مشن مسٹر گنڈا ، پادری اور مسلم زعماء و علماء بھی تشریف لائے۔رومن کیتھولک فرقہ کے بشپ مسٹر Ganda اور اس کے ایک ساتھی کو خاکسار نے تفصیل سے احمد یہ جماعت کے نظام کا تعارف کروایا اور دیواروں پر آویزاں تصاویر اور بائیبل کی پیشگوئیوں، قرآنی ارشادات کی روشنی میں مسیح کی آمد ثانی اور اس کی اہمیت بیان کی گئی۔حضرت مسیح پاک علیہ