تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 382 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 382

تاریخ احمدیت۔جلد 28 382 سال 1972ء سید منصور احمد صاحب بشیر مبلغ سیرالیون کی ایک اور مطبوعہ رپورٹ میں ہے کہ :۔امسال رمضان المبارک میں امیر و مشنری انچارج احمد یہ مسلم مشن سیرالیون محترم بشیر احمد صاحب شمس نے عظیم اسلامی اخوت کے عملی مظاہرہ اور باہمی جذ بہ خیر سگالی کو فروغ دینے کے لئے اس ملک کے وزیر اعظم اور بعض دوسری اہم مسلمان شخصیتوں کو ملنے کا پروگرام بنایا۔یہ پروگرام اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے انتہائی کامیاب اور بابرکت ثابت ہوا۔اس سلسلہ کی اہم ترین ملاقات وزیر اعظم اور نائب صدر سیرالیون جناب ایس آئی کروما صاحب (S۔I۔Koroma) سے ان کے دفتر میں ہوئی۔اس وفد میں مکرم امیر صاحب کے علاوہ پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ سیرالیون، پیرا ماؤنٹ چیف مکرم ناصر الدین گمانگا صاحب (۔P۔C۔N۔K Gamanga)، جنرل سیکرٹری الحاج محمد کمانڈا بونگے صاحب (M۔K۔Bongay)، سوشل سیکرٹری پا بائی ٹورے (Pa Bai Turay) اور خاکسار (منصور احمد بشیر ) شامل تھے۔سب سے پہلے وزیر اعظم صاحب نے سلسلہ گفتگو شروع کرتے ہوئے کہا کہ میں خود پیدائش اور اعتقاد کے لحاظ سے مسلمان ہوں۔احمد یہ مسلم مشن کی جس بات نے مجھے خاص طور پر متاثر کیا ہے وہ ان کی بے لوث خدمت ہے جو وہ اسلامی تعلیم کی ترویج کے لئے سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید فرمایا کہ مسلمان بچوں کوطوطے کی طرح قرآن مجید پڑھا دیا جاتا تھا۔درآنحالیکہ وہ اس کے معنے قطعاً نہیں جانتے تھے۔اب آپ نے موزوں مذہبی کتب چھپوا کر ہم پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔اس سلسلہ میں انہوں نے ترجمہ قرآن مجید کا خاص طور پر ذکر کیا اور اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ یہ انگریزی مترجم قرآن مجید انہیں مہیا کیا جائے۔امیر صاحب محترم نے فرمایا کہ ہم تو پہلے ہی آپ کے لئے بعض کتب کا ایک سیٹ لے کر آئے ہیں جن میں یہ انگریزی مترجم قرآن مجید بھی شامل ہے چنانچہ یہ سیٹ انہوں نے قبول کرتے ہوئے بہت ہی خوشی کا اظہار کیا۔اس کے بعد مکرم امیر صاحب اور الحاج بونگے صاحب جنرل سیکرٹری نے مشن کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور تعلیمی ، بتی نیز مذہبی میدان میں مشن ملک کے لئے جو کام کر رہا ہے اسے اختصاراً بیان کیا۔وزیر اعظم صاحب نے اسے سراہتے ہوئے فرمایا کہ آپ کو چاہیے کہ ان امور کو اہل ملک کے سامنے لائیں۔۔۔پریس ، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے نمائندے بھی وہاں موجود تھے۔چنانچہ اخبارات، ریڈیو اور ٹیلیویژن نے اس خبر کو نمایاں اہمیت دی۔82