تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 375 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 375

تاریخ احمدیت۔جلد 28 375 سال 1972ء بچے بھی موجود تھے اور سارا وسیع میدان شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔کانفرنس کے موقعہ پر سیرالیون کی مشہور سیاسی شخصیت آنریبل پرنس ولیمز نے اپنی تقریر میں جماعت احمدیہ سے اپنے روابط اور جماعت احمدیہ کی خصوصیات کا ذکر کیا۔حضرت امام جماعت احمدیہ سے اپنی ملاقات کے تاثرات بیان کرتے ہوئے جناب ولیمز نے حاضرین کو بتایا کہ ” مجھے ۱۹۷۰ء میں حضور سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مجھے اپنی زندگی میں آن گنت عظیم شخصیات سے ملنے کے مواقع ملے ہیں لیکن حضرت امام جماعت احمد یہ ایسا روحانیت اور جلال و جمال کی لطافت کا آئینہ دار چہرہ میں نے آج تک نہیں دیکھا۔اس عظیم روحانی شخصیت سے ملاقات کے بعد ایک ایسا احساس ہوا جس کا دل آویز نقش زندگی بھر محو نہ ہو سکے گا۔75 سیرالیون کے مشہور مسلم رہنما آنریبل مصطفیٰ السنوسی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ حق و صداقت کی تائید میر امشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں تمام مصلحتوں اور تعصبات سے بالا تر ہوکر تحریک احمدیت کا مداح اور معترف ہوں۔احمد یہ سکولوں کی تعریف کرتے ہوئے آپ نے والدین سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے بچوں کو حمد یہ سکولوں میں حصول تعلیم کے لئے بھیجیں تا ئی نسل تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی اقدار اور علوم سے بہرہ ور ہوتی رہے۔حضرت خلیفہ المسیح الثالث کے دورہ افریقہ ۱۹۷۰ ء کا ذکر کرتے ہوئے جناب مصطفیٰ نے بتایا کہ حضرت صاحب کے دورے سے مغربی افریقہ میں اسلام کا وقار بلند ہوا ہے۔عیسائیوں کے بڑے بڑے لیڈر یہاں آتے رہے ہیں۔مسلمانوں کے عظیم راہنما کی تشریف آوری سے اس ملک میں مسلمانوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور حضور کے ولولہ انگیز پیغامات سے نوجوانوں میں نئی امنگیں بیدار ہوئی ہیں۔76 جلسہ سالانہ کے اختتامی خطاب میں مولوی محمد صدیق صاحب شاہد نے سامعین سے اپیل کی کہ وہ جلسہ کی تقاریر سے پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اندر پاکیزہ روحانی انقلاب پیدا کریں۔انہوں نے ”بو“ کی زیر تعمیر مسجد کے عظیم منصوبے کی شایان شان تکمیل کے لئے قربانیوں کی طرف بھی توجہ دلائی۔77 ایک ریسرچ سکالر مسٹر بے ساز (جو اُن دنوں فورا بے کالج یونیورسٹی آف سیرالیون میں تحقیق کا کام کر رہے تھے ) جلسہ کی کارروائی سننے کے لئے حاضر ہوئے۔آپ نے جلسہ کی تقریباً تمام کارروائی ٹیپ کی اور ضروری نوٹ لئے۔جلسہ کی کارروائی انگریزی زبان میں ہوئی لیکن ساتھ ساتھ مینڈے اور منی زبانوں میں ترجمہ نشر کیا جاتارہا۔78