تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 374 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 374

تاریخ احمدیت۔جلد 28 374 سال 1972ء ۱۹۷۰ ء میں میں نے اپنے دورہ سیرالیون کے دوران وعدہ کیا تھا کہ تین سال کی مدت میں آپ کے ملک میں چار طبی مراکز کیلئے عملہ اور سہولتیں مہیا کروں گا۔مجھے خوشی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں پہلے ہی سال میں اس وعدے کے پچھتر فیصد حصے کو عملی جامہ پہنا چکا ہوں۔میرا ارادہ ہے کہ آپ کے ملک میں مزید ثانوی سکول جاری کروں اور تعلیم عام کر کے جہالت اور تعصب کی تاریکی کو معدوم کیا جائے تا تفہیم و ادراک کی شمعیں آپ کے قلوب کو منور کر سکیں۔مجھے خوشی ہے روکو پر کے مقام پر سیکنڈری سکول کا اجراءایک خوشکن آغاز کا غماز ہے۔الحمد للہ اس عظیم الشان مقصد میں کامیابی کے لئے آپ کے سر گرم تعاون کی ضرورت ہے۔میری آرزو ہے کہ آپ محنت اور ایثار کی روح سے سرشار ہو کر ہمیشہ اپنے تئیں پر چم خلافت کے نیچے متحد رکھیں، فتح ہمارا مقدر ہے پس اسلام اور احمدیت کی بے لوث خدمت کے لئے سر بکف ہو کر میدان عمل میں آ جانا چاہیے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کا حافظ وناصر اور معین و مددگار ہو۔والسلام (مرزا ناصر احمد ) خلیفہ اسیح الثالث 74 حضور انور کا یہ پیغام سامعین کے لئے از دیادِ ایمان و عرفان اور بے حد مسرت کا موجب ہوا۔اس پیغام کے بعد الحاج ایم کے بونگے جنرل سیکرٹری نے احمد یہ مشن سیرالیون کے سال گذشتہ کی مفصل رپورٹ پیش کی۔اس موقعہ پر ریذیڈنٹ منسٹر گو بیولا مین صاحب، نظام الدین مہمان صاحب ،منصور احمد بشیر صاحب اور چوہدری امتیاز احمد صاحب نے مختلف عناوین پر تقاریر کیں۔شعبہ اطلاعات حکومت سیرالیون کے تعاون سے حاضرین کو دو دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں۔پہلی فلم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل اعلیٰ کے سفر سیرالیون (۱۹۶۵ء) سے متعلق تھی۔دوسری فلم سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثالث کے دورۂ سیرالیون (۱۹۷۰ء) پر مشتمل تھی۔ان فلموں کو دیکھنے کے لئے احمدی مردوزن اور بچوں کے علاوہ ہزار ہا غیر از جماعت اصحاب، خواتین اور