تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 373
تاریخ احمدیت۔جلد 28 373 سال 1972ء مسلسل تین بجے رات یعنی پورے اکیس گھنٹے تک جاری رہا۔دوسرے دن مورخہ 4 مارچ کو صبح چھ بجے تمام احباب پھر اسی جذ بہ وشوق کے ساتھ کام کے لئے تیار ہو کر پہنچ گئے اور دوبارہ پہلے سے جوش کے ساتھ کام شروع ہو گیا اور ٹھیک دو بجے دو پہر کو پوری چھت پر کنکریٹ ڈال کر خدا تعالیٰ کے فضل سے اس مہم کو سر کر لیا تھا۔جماعت کے بعض بزرگ یعنی الحاج علی روجرز، پاسعید و بنگورا با وجود پیرانہ سالی کےسارا وقت وقارعمل پر موجودرہ کر کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔اس عظیم الشان وقار عمل کے اختتام پر مکرم امیر صاحب نے تمام احباب کی اس بے لوث خدمت کا خصوصی رنگ میں شکر یہ ادا کیا اور کام کے کامیابی کے ساتھ ختم ہونے پر اللہ تعالیٰ کی حمد کی۔بعد ازاں تمام حاضرین سمیت آپ نے لمبی دعا کروائی۔“ پیغام حضرت امام حمام بر موقع تنیسویں سالانہ کانفرنس 73 اس سال ۱۱۔۱۲ - ۱۳ فروری ۱۹۷۲ء کو بو مقام پر جماعت احمد یہ سیرالیون کی تئیسویں سالانہ کانفرنس اپنی شاندار روایات کے ساتھ منعقد ہوئی جس کے افتتاحی اجلاس میں مولوی محمد صدیق صاحب شاہد امیر جماعت احمد یہ سیرالیون نے سیدنا حضرت خلیفتہ اسیح الثالث کا حسب ذیل بصیرت افروز پیغام پڑھ کر سنایا۔برادران عزیز! السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ۔مجھے یہ معلوم کر کے مسرت ہوئی کہ آپ تئیسویں سالانہ کا نفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں۔میری دعا ہے کہ خداوند کریم اس اجتماع کو آپ سب کے لئے روحانی ارتقاء کا باعث بنائے۔آمین اسلام و احمدیت بفضلہ تعالیٰ ہر مقام اور ہر میدان میں راہ ترقی پر گامزن ہیں۔تغیر و انقلاب کی ہوائیں ہمارے حق میں چل رہی ہیں۔اسلام کے آخری اور دائگی غلبہ کی مسحور کن مہک اب محسوس کی جاسکتی ہے۔یہ شیریں انتثماراب دامن مراد میں گرا چاہتے ہیں۔آپ کا فرض ہے کہ کمریں کس لیں اور اسلام واحمدیت کی خاطرتن من دھن قربان کرنے کے لئے اپنے تئیں تیار کر لیں۔یادر کھئے ایثار اور قربانی کامیابی کی کلید ہے۔