تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 368
تاریخ احمدیت۔جلد 28 368 سال 1972ء ان کی خدمت میں مناسب حال لٹریچر بھی پیش کرتے رہے۔جہاں بھی آپ کسی مذہب کے بڑے آدمی سے بات کرتے وہیں آپ کے اردگرد بہت سارے لوگ جمع ہو جاتے جس کی وجہ سے تبلیغ کا موقعہ مل جاتا اور لوگ بھی آپ کی باتوں کو بڑی توجہ اور دلجمعی سے سنتے۔کئی احباب نے آپ سے نیوالا (Newala) میں دوبارہ ملاقات کا بھی وعدہ کیا۔ان کے علاوہ یہاں مقامی طور پر تربیت مقدس فریضہ کی انجام دہی میں مصروف رہے۔69 جاپان معلمین کرام اپنے اپنے علاقہ میں تبلیغ حق کے میجر عبدالحمید صاحب انچارج احمد یہ مشن جاپان نے امسال جاپانیوں میں پیغام حق پہنچانے کا دائرہ پہلے سے زیادہ وسیع کر دیا۔یورپ اور امریکہ کے سیاحوں سے ملاقاتیں کر کے انہیں لٹریچر پیش کیا۔امریکہ کے اخبار ” بوسٹن ہیرلڈ نے (جون ۱۹۰۷ ء ) میں ڈاکٹر ڈوئی کی ہلاکت پر ایک ایمان افروز نوٹ شائع کیا تھا یہ تاریخی نوٹ آپ نے فوٹواسٹیٹ کی صورت میں تقسیم کیا جو عوام کی گہری دلچسپی کا موجب بنا۔ایک یونیورسٹی کے تین عیسائی طلبہ کو آپ نے بائیبل سے عیسائیت کے مروجہ غلط اعتقادات اور اسلام کی صداقت سے متعلق معلومات بہم پہنچا ئیں۔تینوں نے آپ کے پیش کردہ حوالہ جات نہایت دلچسپی مگر حیرت کے ساتھ نوٹ کئے۔ان نوجوانوں میں سے ایک Baptist،ایک Episcopal Church سے وابستہ اور ایک کسی اور گروپ کا نمائندہ تھا۔یہ سب عیسائیوں کی ایک عالمی کانفرنس کے سلسلے میں اسلام سے متعارف ہونا چاہتے تھے۔جون ۱۹۷۲ء میں آپ کو عزت مآب سفیر پاکستان نے دو دفعہ اپنے ہاں مدعو کیا جہاں آپ کو سعودی عرب کے کونسلر صاحب سے بھی تبادلہ خیالات کا موقع ملا۔آپ نے احمد یہ جماعت کی تبلیغی سرگرمیوں اور مختلف زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم کی اشاعت کا تذکرہ کیا جس سے وہ بہت متاثر ہوئے۔بعد ازاں ایک جاپانی اخبار کے ایڈیٹر صاحب سے بھی ملاقات ہوئی جنہوں نے اسلام پر متعد داعتراضات کئے۔جن کا مؤثر جواب دینے کی توفیق آپ کو ملی۔جاپان میں محترم سفیر پاکستان نے ” پاکستان ایسوسی ایشن قائم کر رکھی تھی جس کے آپ ممبر تھے۔اس کے اجلاسوں میں شامل ہوتے تھے۔70 جاپان ٹائمز (۱/۱۵ اکتوبر ۱۹۷۲ء) میں میجر عبدالحمید صاحب کا ایک تبلیغی خط چھپا جس کا ترجمہ