تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 352
تاریخ احمدیت۔جلد 28 352 سال 1972ء خان صاحب رفیق شروع ہوا۔تلاوت قرآن کریم نظم اور ملفوظات کے درس کے بعد مولانا عطاء المجیب صاحب راشد نائب امام نے ”سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے موضوع پر تقریر فرمائی۔شیخ مبارک احمد صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ملفوظات کا ایک اقتباس پڑھ کر سنایا۔ڈاکٹر عبدالحمید صاحب زعیم انصار اللہ لندن نے ذکر الہی کے موضوع پر تقریر کی۔آخر میں محترم چو ہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر چہ انصار اللہ کی تنظیم کو عام طور پر معمر لوگوں کی تنظیم کہا جاتا ہے لیکن یہ تنظیم اس لحاظ سے جوان ہے کہ اس کا قیام خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ کے بعد ہوا۔آپ نے فرمایا کہ جن لوگوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے محسن انصار اللہ کہا انہوں نے بہت قربانیاں دیں۔انصار اللہ کا دعویٰ ہم سے عظیم قربانیوں کا طالب ہے اور انصار اللہ کا نام اپنی جان کی بازی لگانے کے مترادف ہے۔آپ نے انصار اللہ برطانیہ سے اپیل کی کہ وہ کوئی ایسا کام شروع کریں جو جماعت کی دیگر تنظیمیں نہ کر رہی ہوں اور اس طرح اپنے وجود کو جماعت کے لئے مزید فائدہ مند ثابت کریں۔تقریر کے اختتام پر آپ نے احباب کو سوال کرنے کی دعوت دی۔چنانچہ مختلف احباب نے مختلف مسائل دریافت کئے۔جن کے جواب احباب کے ازدیاد علم کا باعث ہوئے۔اس کے بعد اجتماعی دعا کے ساتھ مجلس انصاراللہ برطانیہ کا یہ پہلا سالانہ اجتماع نہایت کامیابی کے ساتھ بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔59 انگلستان مشن کے زیر انتظام اس سال ۱۸ جون اور دسمبر ۱۹۷۲ء کو انگلستان کے مخلص احمدیوں نے کامیاب یوم التبلیغ منایا۔جس کے دوران لٹریچر تقسیم کیا گیا۔انفرادی اور اجتماعی ملاقاتیں کی گئیں اور تبلیغی جلسوں کا انعقاد کیا گیا جس سے انگلستان کے طول و عرض تک پیغام حق پہنچا اور سعید روحوں میں تحقیق حق کے لئے ایک نئی حرکت کے آثار نمایاں ہو گئے۔چنانچہ مولانا عطاء المجیب صاحب را شد یوم التبلیغ ( ۳دسمبر ۱۹۷۲ء) کی رپورٹ تحریر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ :۔لنڈن میں احباب جماعت صبح ساڑھے نو بجے محمود ہال میں جمع ہونے شروع ہو گئے۔آنے والے دوستوں کو مختلف وفود کی صورت میں ترتیب دیا گیا۔ہر وفد کا ایک قائد مقرر کیا گیا اور ان کے لئے لندن کا ایک علاقہ بھی مقرر کر دیا گیا۔ہر وفد کو لکڑی کے بنے ہوئے چند کتبات بھی دیئے گئے جن پر اسلام کے بارہ میں مختلف فقرات مثلاً