تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 351 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 351

تاریخ احمدیت۔جلد 28 351 سال 1972ء ۲۳ جولائی بروز اتوار علی الصبح خدام اور اطفال نے باجماعت نماز تہجد ادا کی۔نماز فجر کے بعد عطاء المجیب صاحب را شد نائب امام و معتمد مجلس برطانیہ نے قرآن پاک کا درس دیا۔اس روز اجتماع کا پروگرام ایک مقام بنام Roehampton Pavillion میں منعقد ہوا۔پیویلین کو بڑے سلیقہ سے سجایا گیا تھا۔متعدد انصار حضرات نے بھی شرکت کی اور اس طرح خدام کی حوصلہ افزائی ہوئی۔میدان عمل میں خدام و اطفال کے ورزشی مقابلہ جات ہوئے۔میدان عمل میں ساتھ ساتھ تربیتی پروگرام بھی جاری رہا۔دو پہر کو گیمبیا کے جناب سوہانا صاحب نے پون گھنٹہ تک ایک دلچسپ تقریر کی۔آخری اجلاس میں مولانا عطاء المجیب صاحب راشد نے تربیتی موضوع پر خدام سے خطاب فرمایا۔آخر میں جلسہ تقسیم انعامات منعقد ہوا۔مولانا بشیر احمد صاحب رفیق امام مسجد لندن و نائب صدر مجلس انگلستان نے امتیاز حاصل کرنے والے خدام میں انعامات تقسیم کئے اور دعا کے ساتھ اجتماع بخیر و خوبی انجام پذیر ہوا۔58 مجلس انصاراللہ برطانیہ کا پہلا اجتماع ۱۰ ستمبر ۱۹۷۲ء کو محمود ہال لندن میں انصار اللہ برطانیہ کا پہلا سالانہ اجتماع منعقد ہوا۔تقریب کا آغاز تلاوت اور نظم سے ہوا جس کے بعد بشیر احمد خان صاحب رفیق نائب صدر انصار اللہ برطانیہ نے صدارتی تقریر فرمائی اور اجتماعی دعا کروائی۔بعد ازاں مکرم فضل کریم لون صاحب نے ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چند اقتباسات پڑھ کر سنائے۔اس کے علاوہ ایک علمی مذاکرہ بر موضوع تربیت اولا د ہوا۔مذاکرہ کے دوران سردار بشارت احمد صاحب نے ایک مضمون حضرت سردار عبدالرحمن صاحب (سابق مہر سنگھ ) کے حالات زندگی پر پڑھا جس میں آپ کے قبول احمدیت کے حالات ، آپ کا اللہ تعالیٰ سے تعلق اور بچوں کے ساتھ محبت و شفقت ان کو نمازوں میں با قاعدگی کی تلقین اور دیگر تربیتی امور کا ذکر تھا۔مذاکرہ کے بعد جناب کیپٹن محمد حسین صاحب چیمہ نے ”سادہ زندگی“ کے موضوع پر تقریر کی۔چوہدری ہدایت اللہ صاحب بنگوی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب کا ایک اقتباس پڑھ کر سنایا۔آخر میں مکرم شیر احمد خان صاحب نے پندرہ منٹ تک نہایت دلچسپ تقریر کی۔دوسرا اجلاس نماز ظہر و عصر اور دوپہر کے کھانے کے وقفہ کے بعد زیر صدارت جناب بشیر احمد