تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 350 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 350

تاریخ احمدیت۔جلد 28 350 سال 1972ء سے مسجد لندن کے محمود ہال میں لیفٹینٹ جنرل محمد یوسف خان صاحب سفیر پاکستان مقیم برطانیہ کے اعزاز میں الوداعی دعوت کا اہتمام کیا گیا۔اس میں وانڈ زورتھ کے مئیر نیز گھانا، نائیجیریا اور گیمبیا کے ہائی کمشنر صاحبان، پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب اور برطانیہ میں پی آئی اے کے جنرل مینیجر قاضی افضال حسین صاحب نے بھی شرکت کی۔مہمانوں کی پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی۔دعوت طعام کے اختتام پروانڈ زورتھ کے مئیر صاحب اور امام مسجد فضل لندن محترم بی اے رفیق صاحب نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سفیر موصوف لیفٹیننٹ جنرل محمد یوسف خان صاحب کو الوداع کہا۔آپ کو اب سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا گیا ہے اور آپ پاکستانی سفارتخانہ کا چارج لینے کی غرض سے وہاں تشریف لے جا رہے ہیں۔سفیر موصوف نے اپنی جوابی تقریر میں جماعت احمدیہ کی خدمات اور رفاہی سرگرمیوں کو بہت سراہا اور اس طرح بہت اچھے الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔آپ نے وعدہ کیا کہ آپ زیورک میں جماعت احمدیہ کی تعمیر کردہ مسجد الموسوم بہ مسجد محمود بھی جائیں گے۔تقریب کے اختتام پر جملہ سر برآوردہ مہمانان کرام کو اندر سے مسجد دکھائی گئی۔امام مسجد لندن مکرم بی اے رفیق صاحب کی بیگم صاحبہ محترمہ نے اس موقع پر احمد یہ مشن ہاؤس کی عمارت میں مہمان خواتین کے لئے دعوت طعام کا علیحدہ طور پر انتظام کیا۔57 دد مجلس خدام الاحمدیہ انگلستان کا سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ انگلستان کا پانچواں سالانہ اجتماع مورخہ ۲۲، ۲۳ جولائی ۱۹۷۲ء کولندن میں منعقد ہوا۔افتتاحی اجلاس جناب بشیر احمد خان صاحب رفیق نائب صدر مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کی صدارت میں ساڑھے چار بجے شام منعقد ہوا۔تلاوت قرآن پاک اور عہد دہرانے کے بعد صدر اجلاس نے خدام سے خطاب فرماتے ہوئے سب خدام کو خوش آمدید کہا۔انگلستان کے مختلف حصوں کے علاوہ امسال ملک ڈنمارک سے بھی ۹ خدام نے اپنے قائد مکرم عبدالہادی صاحب کی قیادت میں اجتماع میں بطور خاص شرکت کی۔علاوہ ازیں گیمبیا جماعت کے صدر Mr۔Sohna اور وہاں کے ایک اور احمدی دوست Mr۔Tawara نے بھی شرکت کی۔محترم امام صاحب نے مختصر خطاب اور اجتماعی دعا کے ساتھ افتتاح فرمایا۔بعدہ تلاوت قرآن پاک نظم خوانی اور دینی معلومات کا مقابلہ بھی ہوا۔پروگرام کے مطابق خدام اور اطفال نے رات مشن ہاؤس میں بسر کی۔مسجد و محمود ہال میں قیام وطعام کا انتظام تھا۔